واشنگ مشین کے حصے

Posted on at


واشنگ مشین کی باڈی سٹین لیس سٹیل کے مٹیریل کی بنی ہوتی ہے اور بعض کمپنی اس باڈی کو کو پلاسٹک میں بنا کر بھی دے رہی ہیں اور اس باڈی میں پانی کو ڈالنے اور ذخیرہ کرنے کی صلاحیت بھی ہوتی ہے اور اس باڈی کے نیچے چار وہیل لگے ہوتے ہیں جس کی مدد سے ہم واشنگ



مشین کو ایک جگہ سے دوسری جگہ حرکت دے سکتے ہیں



 


 


یہ ڈرم سٹیل لیس سٹیل کا بنا ہوتا ہے اور اس میں پانی کا ذخیرہ ہوتا ہے اور اس میں کپڑے ڈال کر دھوے جاتے ہیں اور جتنا پانی ذخیرہ کرنا ہوتا ہے اس میں اتنا پانی ڈالا جاتا ہے اور جب کپرٹے دھو لیے جاتے ہیں تو اس کے گندے پانی کو نکال دیا جاتا ہے اس پانی کو نکالنے کے لیے ایک



سوراخ ہوتا ہے اور اس میں پائپ بھی لگا ہوتا ہے اس میں سے گندہ پانی خارج ہو جاتا ہے



سٹیل ڈرم میں پانی ڈالنے کے بعد جب کپڑے دھونا ہوتے ہیں تو یہ کور ایک اہم کردار ادا کرتا ہے اور اس طرح یہ کور پانی کو باہر نہیں نکلنے دیتا



یہ پلیٹ عام طور پر ایلومینیم کی بنائی جاتی ہے لیکن بعض اوقات اس چیز کو پیتل کو بھی  بنا دیتی ہے اس پلیٹ میں بش اور بال بیرنگ  لگے ہوتے ہیں اور اس کو ڈرم میں فٹ کیا جاتا ہے


 


یہ ربڑ سیل کے طور پر فکس پلیٹ پر لگادی جاتی اس کے ایک روٹری شافٹ موجود ہوتی ہے اور اگر یہ ربڑ خراب ہوجائے تو اس کو تبدیل کیا جاتا ہے



واشنگ مشین میں ایک سلیکٹر سوئچ بھی لگا ہوتا ہے جس کی مدد سے ہم حسب ضرورت موٹر کو دونوں سائڈز پر چلا سکتے ہیں  اس میں ایک بٹن اور گھنٹی اور اس کے علاوہ ایک بلب بھی ہوتا ہے جس سے پتا چلتا ہے کہ مشین میں کرنٹ ہے یا نہیں  




About the author

160