نغمہ میلاد النبیﷺ

Posted on at


 

انسانیت کے قافلہ سالار آگئے      نوع و بشر کے سرور و سردار آگئے

احسان مومنوں پہ، خدا نے جنہیں کہا    خوشیاں مناو مومنو سرکار آگئے

ہاں جن کو اپنا نور خدا نے کہا    حق  کے حبیب دل بر غفار آ گئے

پہنے ہوئے لباس بشر، فرشیوں کے پاس    مہمان عرش پیکر انوار آ گئے

جن کی مثال ازل سے ابد تک نہیں کوئی    جو قدرت خدس کے شہکار آ گئے

جن کی کوئی نظیر نہیں عالمین میں    خیر الانام ، سیدالابرار آ گئے

ہر بے کس و حزیں کے وہ ہمدرد و خیر خواہ    ہع غم زدہ کے مشفق و غم خوار آگئے

ان کے لیے شفا کا ہے معجزہ جو ہیں علیل   وہ چارہ ساز ہر دل بیمار آگئے

چو کھٹ پہ جن کی خم ہے زمانے کی گردنیں   جو جبرئیل کے بھی ہیں سردار، آگئے

جن کی حیات ، جن کا عمل ، جن کی گفتگو   سب کے لیے ہے اسوہ و معیار ، آ گئے

نہیں ضلالت و گمراہی کا ڈر ہمیں     اوج  ہدی کے نیر ضو بار آ گئے



About the author

sss-khan

my name is sss khan

Subscribe 0
160