کیسے گزری ہوگی غریب عوام کی عید ،،،،؟اور روزے ،،،!

Posted on at


عید ایک ایسا تہوار جو کہ ہر مسلمان ایک انعام کے طور پر مناتا ہے ایسا انعام جو کہ اسے اللہ کی طرف سے ملتا ہے اور وہ ہے رمضان کے روزوں کا انعام سبھی لوگ رمضان کے روزے رکھتے ہیں اور سب روزوں کی تعداد بھی گنتے رہتے  ہیں جب رمضان کے ١٥ روزے ہو جاتے ہیں تو لوگوں کے منہ سے یہی سننے کو ملتا ہے اب ١٥ روزے ہی باقی ہیں جب ٢٠ روزے ہو جاتے ہیں تو لوگ پھر باتیں کرتے نظر آتے ہیں اب صرف ١٠ روزے باقی رہ گئے ہیں یا ٩ اور یہی سلسلہ جاری و ساری رہتا ہے جب تک کہ عید کا چاند نہ نظر آ جائے 



جب عید کا چاند نظر آ جاتا ہے تو لوگ رمضان میں کی ہوئی عبادت کو بھول جاتے ہیں رمضان کی برقت کو بھول جاتے ہیں اور عید کی رات ہی گانے ،فلمیں اور تمام کام کرتے ہیں اور ایسا لگتا ہے جیسے کہ انھیں صرف اس ماہ میں ہی قید کی گیا تھا اور مجبور ہو کر روزے رکھ رہے تھے 



عید 


عید میں سب لوگوں نے نئے ،نئے کپڑے پہنے ہوتے ہیں اور لوگ عید کے روز بڑی سے بڑی ناراضگیاں بھی ختم کرتے ہیں اور ایک دوسرے کو عید سے پہلے ہی منانے کی کوشش کرتے رہتے ہیں جب کوئی روٹھا ہوا شخص راضی ہوتا ہے تو اس سے اللہ بہت ہی زیادہ خوش ہوتے ہیں اور ان لوگوں میں بھی پیار محبت بڑھتا ہے اور اپنی غلطیوں پر نظر بھی جاتی ہے 



عید کے موقعہ پر لوگوں میں ایک عجیب سی کیفیت پائی جاتی ہے اور لوگ بہت ہی خوش نظر آتے ہیں ہر کوئی عید سے پہلے ہی اپنی ضرورت کی اشیا خرید لیتے ہیں جیسے کپڑے،جوتے اور دوسری ضرورت کی اشیا انھیں اس بات کا غم نہیں رہتا کیوں کہ ان کی تمام تر ضروریات پوری ہو چکی ہوتی ہیں اور انھیں صرف عید کے دن کا ہی انتظار رہتا ہے 



اب میں بات کرونگی وہ لوگ جو کہ ان تمام چیزوں سے محروم رہتے ہیں یعنی غریب لوگ جن کا آگے پیچھے کوئی نہیں ہوتا اور ایک اللہ ہی ہوتا ہے ان اللہ کے فضل پر ہی نظر ہوتی ہے ان کی وہ سفید پوش لوگ جو کہ کسی سے کچھ بھی مانگنے کے لئے شرم محسوس کرتے ہیں جو اپنی غیرت کو نیلام نہیں کرنا چاہتے اور ان کے بچے ان ضروریات سے محروم رہتے ہیں کیا آپ کو کبھی ان غریب لوگوں کا خیال آیا ،،،؟کیا آپ نے کبھی ان کی ضروریات کو محسوس کیا ،،،،؟ اگر نہیں کیا تو اس پر اللہ کی پکڑ ہوگی اگر آپ اس کے بارے میں اس کے حالات کے بارے میں جانتے تھے ،ایسے لوگوں سے نیکی کرنا بہت بڑا ثواب کا کام ہے میں خود اداس ہوں کہ آج مجھے کیوں خیال آ گیا عید سے پہلے اگر آپ کو بتاتی تو شاہد آپ میرا یہ آرٹیکل پڑھ کر ان کی مدد ضرور کرتے آیندہ کے لئے آپ سب اپنے عزیز اور اپنے محلے داروں کے بارے میں ضرور سوچیگا ایسے لوگوں کو ڈھونڈھنا ہمارا فرض بھی ہے اور اللہ کی رضا بھی اسی میں ہے آیندہ آپ سب ایسے لوگوں کا خاص خیال رکھیں جو کہ غریب ہیں لیکن کسی سے مانگتے نہیں اور غم میں اور غریبی میں وقت گزار رہے ہیں 




About the author

ha43mnakhan

My name is hamna khan

Subscribe 0
160