پرانی جینس

Posted on at


پرانی جینس


یہاں پر پرانی جینس کسی پینٹ کا نام یا کسی کی جینس کی بارے میں نہیں ہے بلکہ اس سے مراد ہے کہ پرانی دوستی جی ہاں کسی نے سچ ہی کہا ہے کہ پرانی دوستی بھی پرانی جینس کی طرح ہوتی ہے جو آخر تک دوست کا ساتھ دیتی ہے پرانی دوستی پر ابھی ہی کچھ دن پہلے ہندوستان نے ایک مووی بھی بنائی ہے اس کے علاوہ پاکستان نے بھی اس پر ایک ٹی وی ڈراما بنایا تھا جس نے کافی شورت حاصل کی تھی اور اس ڈرامے اور مووی کا نام بھی پرانی جینس ہی رکھا گیا تھا۔ مجھے بھی لگتا ہے کہ دوستی نئی ہو یا پرانی ہو لیکن ایسی ہو کہ زمانہ دیکھے ویسے تو زندگی میں بہت دوست ملتے ہیں لیکن سچا اور ساتھ دینے والا دوست کسی کسی کو ملتا ہے

 

 

اور جس کو ملتا ہے وہ خوش قسمت ہوتا ہے آج کل دوستی کرنے والے تو بہت مل جاتے ہیں لیکن دوستی نہبانے والا کوئی نہیں ملتاکیوں کہ دوستی کرنا تو بہت آسان ہوتا ہے لیکن دوست کے کام آنا بہت مشکل ہوتا ہے اور میں تو یہ سمجھتا ہو اگر کسی کا سچا دوست نہیں ہے تو اس کے پاس زندگی کا کوئی مزا نہیں ہے میرے بھی بہت سارے دوست ہیں کچھ دوست گلی کے ہیں جن کے ساتھ میں کھیل کر بڑا ہوا ہوں اور کچھ دوست اسکول اور کالج کے ہیں جن کے ساتھ میں پڑھتے پڑھتے برا ہوا ہوں اور کچھ دوست اب یونیورسٹی کے ہیں جن کے ساتھ میں اب پڑھ ہا ہوں

 



About the author

160