شمالی امریکہ بھر میں مخلوط میچ کی عکس بندی

Posted on at

This post is also available in:

کم از کم یہ یہ گرمی کا موسم بہت مصروف رہا. میں اپنی فیچر ڈاکومنٹری فلم کی پروڈکشن پر بہت سخت محنت کر رہا ہوں جس کا نام مخلوط میچ  ہے. چار سال گزر گے اور ہم ابھی تک اس پر کام جاری رکھے ہوئے ہیں. میں امید کررہا ہوں کہ یہ فلم اگلے سال خزاں کے موسم تک مکمل ہو جائے گی. ابھی تک اس گرمی کے موسم میں، میں کیلی فورنیا، ارگون' ورمونٹ، میسا چوسٹس اور برٹش کولمبیا وغیرہ میں عکس بندی کرتا رہا.

جن کو اس فلم کے بارے میں نہیں پتا توان کے لیے یہ رہا خلاصہ:

"مخلوط میچ ایک متاثر کن، جذباتی اور یاد رہنے والی فیچر ڈاکومنٹری ہے جس کو بنانے والے بہت سے ایوارڈ جیتنے والے جیف چیبا سٹیرنس ہیں جو کہ مخلوط نسلی ہڈیوں کے گودے اور ہڈیوں کے خون دینے والے لوگوں کی تلاش کرتا ہے جو کثیر نسلی مریضوں کو لیوکیمیا جیسے مرض میں عطیہ کریں. یہ ایکشن اور انیمٹڈ فلم کا سفر ڈرامائی ہے جس کا مقصد کرداروں کا مشکلات میں بقا کی جنگ لڑتے دکھایا گیا ہے.

مخلوط میچ ایک اہم انسانی کہانی ہے جس کو نوجوان بیان کرتا ہے جسے اپنی نسلی پہچان حاصل کرنی ہے جبکہ وہ مہلک بیماری میں مبتلا ہے. اس میں یہ بھی دکھایا گیا ہے کہ کیسے مخلوط پس منظر رکھنے والا بقا کے لیے لڑتا ہے، اور یہ وجہ ہے کہ اس میں بتایا گیا ہے کہ نسل، عمر. اور نسب آج بھی لوگوں کے ذہن پر ہیں.

مخلوط گودے کی مدد سے اور مریضوں اور ان کے مددگاروں کی بیان کردہ کہانیوں کی وجہ سے ہم شاید اس قابل ہو جاہیں کہ کثیر نسلی عطیہ دہندہ کو پوری دنیا میں آگاہی حاصل ہو.

(میں، علیہ، جوسی اور اتھنا کے ساتھ برلنگٹن سے بوسٹن روڈ ٹرپ کے بعد - اینڈی کے ڈاکٹر کے ساتھ ڈانا فاربر کینسر انسٹیٹیوٹ میں - جولائی ٢٠١٤)

ابھی تک ہم شمالی امریکہ میں مخلوط میچ کی عکس بندی کرتے رہے. میں ابھی ابھی برلنگٹن، ورمونٹ سے واپس آیا ہوں جہاں ہم اینڈی ولیم جسے دج ا ڈاگ بھی کہا جاتا ہے کی کہانی پر عکس بندی کرتے رہے. افسوس کہ اینڈی ٧ مہینے پہلے لیوکیمیا کی وجہ سے انتقال کر گیا. اس کی بیوی جوسی نے ہمارے ساتھ ایک ہفتہ گزارا جس نے ہیں اس کی کہانی سنائی اور ہم اس کے ڈاکٹر سے  ڈانا فاربر کینسر انسٹیٹیوٹ میں ملاقات بھی کی.

دل لگتی بات کہوں تو یہ ہمارے  لیے ایک لمبا سفر ہے اور کبھی کبھار مشکل بھی. لوگوں کو ہسپتالوں میں مہلک بیماریوں میں دیکھنا بھی مشکل ہے اور یہ کشمکش کہ آیا یہ ٹھیک ہو بھی سکیں گے یا نہیں. ہم نے بہت سے زبردست لوگوں سے بات چیت کی ہے اور میں اس فلم کو خزاں میں ایڈٹ کر رہا ہوں. ہمارے لیے اور بھی کافی مواقع ہیں کہ ہم لوس انجیلس، شکاگو اور منیاپولس میں فلم بندی کریں. میں آپ سب کو اس پر اپ ڈیٹ کرتا رہوں گا.

اور مہربانی فرما کر انسٹاگرام پر ہمارا صفحہ فالو کریں جہاں آپ ہمارے سفر اور فلم کی تصویریں دیکھ سکتے ہیں. www.instagram.com/mixedmatchmovie

اسی طرح ہمیں مخلوط میچ کو بنانے کے لیے مزید فنڈز کی ضرورت ہے. اگر آپ کو اچھا لگے اور آپ عطیہ دینا چاہیں تو مہربانی فرما کر ہماری ویب سائٹ پر جائیں جہاں آپ پے پال کے ذریے عطیہ دے سکتے ہیںwww.mixedmatchmovie.com.

پڑھنے کے لیے شکریہ اور مہربانی فرما کر نئی ویڈیو اور بلاگ کے لیے سبسکرائب کریں!



About the author

abid-khan

I am Abid Khan. I am currently studying at 11th Grade and I love to make short movies and write blogs. Subscribe me to see more from me.

Subscribe 0
160