میرا عید کا جوڑا کیسا ہے ؟

Posted on at


آپکو پتا ہے عید کا تصور خوشیوں سے موسوم ہے اور جب خوشی کا ذکر آے تو بھلا یہ کیسے ممکن ہے کے پھول جیسے پیارے پیارے بچوں کے کھلے کھلے چہرے ہماری نظروں کے سامنے مجسم نہ ہوں - کیونکہ ان ہی کے دم قدم سے ہماری زندگی میں خوشیوں کا وجود ہے اس لئے اگر یہ کہا جاتا ہے کہ عید داراصل بچوں کی ہی ہوتی ہے تو یہ غلط نہیں کہا جاتا ذرا آنکھیں بند کر کے اپنا بچپن تصور کریں اور بچپن کی عیدوں کی یاد دل میں تازہ کریں تو خوشیوں کے نہ جانے کیسے کیسے پھول تصور کے پردے کھل اٹھیں گیں 

وہ چاند رات کو بار بار اٹھ کر عید کے کپڑوں - جوتوں اور دیگر چیزوں کو بار بار چھو کر دیکھنا اور آنے والی صبح کا تصور کھو کر رات گے تک جاگتے رہنا  پھر صبح سب سے پہلے تیار ہونا اور عید کی نماز پڑھنا اور سہیلیوں - دوستوں سے ملنے کے لئے دوڑنا اپنی عیدی کو بار بار گننا بہن بھاھیوں اور دوستوں سے اسکا موازنہ کرنا اور پھر اسے اپنے نۓ  پرس میں سمبھال کے رکھنا یہ سب بچپن کی انمول یادوں کا حصہ ہے- غور کریں  تو ان ہی یادوں میں کہیں نہ کہیں وہ مناظر بھی محفوظ ہوں گیں جب آپکو خوش دیکھ کر آپ کے والدین خوشیوں سے نہال نظر آتے ہوں گیں

  

یہی خوشی اب آپ کا حصہ یہ کیوں کہ آپ جان چکے ہوں گیں کے آپ کے جگر گوشوں کی خوشی میں ہی دراصل آپ کی خوشی ہے - لہٰذا اپنے حصے کی خوشیاں سمینٹنے میں کسی قسم کی لاپرواہی سے کام نہ لیجیے اور بچوں کو عید کی تیاری بھرپور طریقے سے کروایں -
عید کی تیاری میں سرفہرست بچوں کے ملبوسات ہیں جنہیں خریدنے اور پہننے کے لئے بچے سے زیادہ بیتاب ہوتے ہیں - عید کے ملبوسات میں بچوں کو ضرور ساتھ رکھیں کیوں کے اس شاپنگ سے جو انکو مسرت حاصل ہوتی ہے اسکا کوئی بدل نہیں - پھر عید کے کپڑوں میں بچوں کی پسند کا خیال رکھیں ویسے تو ہر ماں اپنے بچوں کو ہینڈل کرنا اچھی طرح جانتی ہے اس لئے وہ انھیں ایسی ہی شاپ پے لے جاتی ہے جہاں انھیں اپنے بجٹ کے مطابق شاپنگ کرواتی ہے اور وہ یہ بھی چاہتی ہے کہ اس کے بچے سب سے منفرد بھی نظر آئیں

 

عید پر بچوں کے لئے روایتی اور جدید دونوں طرح کے ملبوسات لئے جاتے ہیں صبح نماز سے پہلے پہنے جانے والے کپڑے شلوار قمیض اور کرتے اور پاجامے وغیرہ پر مشتمل ہوتے ہیں - جب کہ شام کے ٹائم دوستوں سے ملنے اور رشتےداروں سے ملنے کے موقح پر بچے ٹرینڈی ڈریسز ہی پہننا پسند کرتے ہیں اس کے لئے اگر قریبی رشتےداروں میں عید کے بعد کسی کی شادی ہو تو اس موقح کی مناسبت سے لڑکیوں کے لئے لہنگے - شرارے - انارکلی فراکس اور ٹراؤزر وغیرہ خریدے جاتے ہیں - جب کے لڑکوں کے لئے کوٹ سوٹس - شیروانی سوٹس اور کڑھائی والا کرتا پاجامہ لیا جاتا ہے

 

 اپنے پھولوں اور کلیوں جیسے نازک اور خوبصورت بچوں  کے لئے خوشنما ملبوسات منتخب کریں اور کوئی بھی لباس خریدتے وقت موسم کا خاص خیال رکھیں اور اپنے بچے کے مزاج کو بھی مدنظر رکھیں 



About the author

amir-shahbaz-5159

you can ask me.

Subscribe 0
160