ملتان سے حویلیاں تک کا سفر بزریعہ ٹرین پارٹ ون

Posted on at


آج میں آپ کو اس سفر کے بارے میں بتاوں گا جو میں نے اور میرے دوستوں نے ایک ساتھ ملتان سے حویلیاں تک کیا تھا ہم نے رمضان میں پروگرام بنایا کہ ہم لوگ ایبٹ آباد چلتے ہیں تو میرے آٹھ دوستوں نے اس بات پر رضامندی ظاہر کردی اور اس طرح ہم نے سب سے ٹکٹ کے پیسے لے لیے اور ۲۷ تاریخ کو ہم نے آٹھ سیٹیں بک کروالی ہزارہ



ایکسپریس کی جو کہ ملتان جھنگ سرگودہا جہلم راولپنڈی سے ہوتی ہوئی حویلیاں پہچتی ہے ہم نے پانچ تاریخ بروز منگل کی سیٹیں کنفرم کروائی عید گز گی اور اللہ اللہ کر کے وہ دن بھی اگیا جس کا ہم سب کو بڑی بے چینی سے انتظار تھا ہم منگل ک دن اپنی اپنی تیاری میں لگ رہے اور پتا نہیں چلا کے کب رات ہوگی اور ہم نے اسٹیشن پر رات کو



دس بجے جانا تھا لیکن ٹرین کے لیٹ ہونے کی وجہ سے ہم لوگ گیارہ بجے ک قریب اسٹیسن پر پہچ گے لیکن جب اسٹیشن پر پہچے تو پتا لگا کہ ٹرین دو بجے آئے گی تو ہم لوگ ایک جگہ بیٹھ گے اور کچھ دوست لڈو کھلینے لگے اور کچھ دوست کارڈ کھیلے میں مصروف ہوگے تو ہمیں وقت گزرنے کا احساس بھی نہیں ہوا جب ہم نے اپنا کھیل ختم



کیا تو اس وقت ڈیڑھ بج چکا تھا تو ہم کچھ دوست اسٹیشن سے باہر آگے تو باہر سے ہم نے صبح ک ناشتے کے لیے کچھ بسکٹ لیے اور واپس آگے تو اس وقت اعلان ہو رہا تھا کہ ٹرین پندرہ منٹ بعد آجائے گی تو ہم نے اپنا سامان سمیٹا اور ایک جگہ رکھ دیا تاکہ سامان چوری نہ ہوسکے اور ہم اپنا سامان اٹھا کر اس جگہ چلے گے جس پلیٹ فارم پر



ٹرین ن آنا تھا




About the author

160