پاکستان میں فرسودہ نظام کی تبدیلی۔۔۔۔۔۔۔اولین ترجیح

Posted on at


جو پاکستان چودہ اگست انیس سو سینتالیس کو ایک خاص مقصد کے لئے حاصل کیا گیا وہ مقصد تو پورا نہ ہوا پاکستان ایک صحت مند اور ترقی یافتہ ملک نہ بن سکا قصور پاکستان کے عوام کا نہیں ہے بلکہ اس  غلط نظام کا ہے جو پینسٹھ سالوں سے یہاں نافذ ہے اور  جس کے نتیجے میں با اثر جاگیر دار اور سرمایہ دار ہماری حکومت اسمبلیوں اور وسائل پر قابض ہیں غلط نظام نے سارے اختیارات چند ہاتھوں میں مرتکز رکھے ہوئے ہیں اور  قوم کے سارے وسائل چند لوگ بڑک رہے ہیں ان لوگوں کو بخوبی پتہ ہے کہ پاکستان کن مقاصد کے حصول کے لئے بنا ہے مگر وہ فرسودہ نظام سے چمٹے ہوئے ہیں اس میں صحت مند تبدیلیاں لانے کی کوشش نہیں کرتے وہ کوئی تبدیلی لانے کے لئے تیار نہیں کیوں کہ فرسودہ نظام میں ان کی لوٹ کھسوٹ کی بقاء ہے ان خرابیوں کمے نتیجے میں پاکستان آج معاشی بد حالی کا شکار ہے جبکہ چند افراد نے وسائل ہڑپ کر لیے ہیں اور قومی دولت کا خطیر حصہ بیرون ملک منتقل کر لیا ہے بارہ اکتوبر کی تبدیلی اچانک آئی کیوں کہ کلی اقتدار کا مالک شخص ایک ایسے شخص کو  ختم کرنا چاہتا تھا جو ممکنہ طور پر اس کا حریف تھا مگر اس کی حرکات ایک بڑی تبدیلی کا سٹیج تیار کر رہی تھیں ایک نا اہل حکومت جسے بھاری مینڈیٹ کا دعویٰ تھا چند لمحات میں زمین میں ڈھڑام سے گر پڑی اور فوج نے محض چند گھنٹوں میں سارا نظام سنبھال لیا سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ پاکستان کے معاملات کس طرح درست کیے جائیں  اور ایک ایسا نظام نافذ کیا جائے جس سے تمام شہریوں کی سماجی و معاشی فلاح و بہبود کو یقینی بنایا جا سکے نہ کہ چند لوگوں کو وسائل ہڑپ کرنے کی اجازت دی جاتی رہے نہ صرف افراد کے ساتھ بلکہ پورے معاشرے کے ساتھ اب انصاف رواد ہو اب اس فرسودہ نظام  کو بدلنا ہو گا جو عوام  کو انصاف و خوشحالی نہیں دے سکا اس پاکستان کے باشندوں کو جاگیرداروں و سرمایہ داروں کے چنگل سے نجات دلائی جائے تاکہ آزادی کے ثمرات قوم کے تمام طبقات تک پہنچ سکیں اور بالا دست طبقات ہی قوم کا خون نہ نچوڑتے  پھریں اب زمین کاشت کرنے والے کو زمین اور کارخانے کے مزدور کو کارخانے کی ملکیت میں شریک کرنا ہوگا ان اصلاحات کے نتیجے میں  دولت اور وسائل کی منصفانہ تقسیم ممکن ہو سکے گی ان انقلابی اصلاحات کے نتیجے میں زرعی و صنعتی پیدوار میں اضافہ ہو گا اور سماجی نا ہمواری ختم ہو گی چند  جاگیر داروں  کی وجہ سے لاکھوں مزارعین اور چند سرمایہ داروں کی جگہ لاکھوں مزدور ملکی  ترقی کو اپنا نصب العین بنائیں گے بیش بہا زرعی آمدنی جو چند ہاتھوں  کی ملکیت ہے اور کارخانوں کی کمائی میں لاکھوں پاکستانی حصہ دار بننے سے دولت اور وسائل  کی منصافانہ تقسیم کا مقصد پورا ہو سکے  پچہتر فیصد دیہاتی آبادی کا سماجی رتبہ بلند ہو سکے گا اور وہ اپنی ضروریات  زندگی کو پوری کرنے میں خود کفیل ہو جائیں گے جاگیردار  ان کی قسمت کے مالک نہیں بن سکیں انتخابات میں وہ من مانیاں نہیں کر سکیں اور  لوگوں کو ڈھور ڈنگروں کی طرح اپنے کھونٹوں کی طرف نہیں ہانک  کر سکیں وسائل کم ہونے کی بناء پر جاگیردار انتخابات میں زیادہ رقوم خرچ کر کے ووٹیں خریدنے کے قابل نہیں رہیں گے ان کا حلقہ اثر کم ہونے سے حلقے کے  پڑھے لکھے زہین نوجوان  بھی قیادت کی ذمہ داریاں ادا کر سکیں  اختیارات سے محرومی کے بعد جاگیردار انہیں  سزا دینے کی پوزیشن میں نہ رہ سکیں الٹا انہیں  مکافات عمل اورقدرتی انصاف کا سامنا کرنا پڑے وہ نہ تو اپنے علاقوں اور نہ نجی جیلوں سے لوگوں ڈرا دھمکا سکیں ان اصلاحات سے دہی علاقوں میں انصاف کا دور دورہ ہو گا کارخانوں میں مزدوروں کو حقوق ملکیت  ملنے سے ان کا رتبہ ملازم سے مالک کا ہو جائے گا وہ نفع و نقصان میں اپنے آپ کو حصہ دار سمجھتے ہوئے اور زیادہ محنت کریں گے اور قومی پیدوار  میں اضافہ ہو گا اور مارکیٹ کی ضروریات  کے مطانق اجرت اور منافع میں حصہ ملے گا اس کا سابقہ استحصال ختم ہو جائے گا اس کی خوشحالی معاشرے کی خوشحالی ثابت ہو گی جس کے  معاشرے پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے جاگیردار اپنی جاگیروں سے محرومی کو غیر اسلامی اقدام قرار دیتے رہے ہیں مگر  افسو ہے کہ کوئی اس کی حمایت نہیں کرے گا وہ کافی استحصال کر چکے ہیں اب وقت آگیا ہے کہ وسائل  اور ذمہ داریوں کی تقسیم کی جائے جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا قانون ختم  کیا جائے پہلے ہی ہمارا ملک امیر حکمرانوں  غریب حکومتوں اور محروم عوام کا منصوبہ بن چکا ہے اسے مزید ایسی قابل رحم حالت میں نہیں چھوڑا جا سکتا چند خاندانوں کو ملک و قوم کی تقدیر کا مالک نہیں بنایا جا سکتا جس ملک میں اسی فیصد سے زائد لوگ غربت کی اتھاہ گہرائیوں  میں زندگی گزرنے  پر مجبور ہوں وہاں چند لوگوں کو  ہمارے قومی وسائل ہڑپ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی اس لئیے پاکستان کا موجودہ سیاسی نظام گزشتہ67  سالوں سے قطعی مختلف ہونا چاہیے چند خاندانوں کی اجارہ داری کے بجائے ساری عوام اپنے وطن کی تقدیر کی مالک ہونے چاہیے ہر شہری کو سیاسی عمل میں حصہ لینے کی اجازت ہونی چاہیے سرمایہ، اثر و رسوخ، ذات برادری کی اجارہ داری ختم ہو جس کی جگہ زہانت و قابلیت،استحقاق تصور کیا جائے نئے نظام میں کسی کو  اجازت نہیں ہونی چاہیے کہ وہ اپنے آپ کو کسی عہدے کے لئے پیش کر سکے بلکہ  عوام اسے انتخاب سے پہلے متعلقہ شخص کی قابلیت،زہانت،کردار رکھ رکھاؤ کا جائزہ لیں جس کے بعد وہ صحیح فیصلہ کریں جن لوگوں  کو وہ اسمبلیوں میں منتخب کریں وہ اسمبلیوں  میں  بیٹھے ہوئے بھی عوامی مفادات کا تحفظ کریں نہ کہ سابق نمائندوں کی طرح اپنے ذاتی اثاثوں میں اضافہ کرتے ہیں پرانے فرسودہ نظام  کو تبدیل کرنا ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے اسلام فرد کی فلاح کے لئے مثبت تبدیلیوں کا حامی اسلام ناانصافی کے خلاف ہے طویل نا انصافی نے با الآخر ختم ہونا ہے اسلام انسانی عزت و توقیر،سماجی انصاف اوت خوشگوار ماحول میں وسائل،جائیداد آمدنی کی منصافانہ تقسیم کو یقینی بنانے پر ترغیب دیتا ہے اور اجارہ داری، رشوت ستانی اور بدعنوانی کی مخالفت کرتا ہے اسلامی اقدار کے مطابق یہ مقاصد انشاء اللہ جلد حاصل کیے جائیں گے۔



About the author

MadihaAwan

My life motto is simple: Follow your dreams...

Subscribe 0
160