کیریئر بنانے کی لگن (حصہ دوم)۔

Posted on at


اس کے بعد آپ کو یہ طے کرنا ہے کہ جس ہدف تک آپ پہنچنا چاہتی ہیں اس کے لیے آپ کے پاس کون سی صلاحیتیں، کتنی اہلیت اور کیا لوازمات ہونے چاہئیں؟ یہ سب کچھ اگر آپ میں سے پہلے سے موجود ہو گا تو آپ خود کو اور بھی زیادہ پر اعتماد محسوس کریں گی۔۔۔۔۔ اور کسی بھی سلسلے میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے یہ اعتماد انسان کی بلند منزلوں کے لیے پہلی سیڑھی ہوتا ہے۔ کوئی بھی کامیابی حاصل کرنے کے لیے جھوٹ کا سہارا کبھی نہ لیں۔ اپنے بارے میں کبھی کوئی غلط دعوٰی نہ کریں۔ غلط بیانی نہ کریں۔ گوکہ آج کے دور میں آپ بہت سے لوگوں کو ایسے دیکھتی ہوں گی جو انہی ہتھکنڈوں کا سہارا لے کر وقتی طور پر آگے آ جاتے ہیں، کامیابی حاصل کر لیتے ہیں۔۔۔۔ لیکن یہ کامیابیاں اکثر انسانوں کو دلی اطمینان اور خوشی نہیں دیتیں۔ زیادہ تر یہ عارضی بھی ثابت ہوتی ہیں اور جو لوگ اس طرح کے ہتھکنڈوں سے آگے آ جاتے ہیں، اکثر شرمندگی اور ذلت ان کا مقدر بنتی ہے۔ زمانہ خواہ آپ کو کیسا ہی نظر آئے لیکن اخلاقی اقدار کی اہمیت بہرحال کبھی کم نہیں ہو گی۔


 


اخلاقی اقدار کو ساتھ لے کر چلنے والوں کو کبھی کبھی ناکامی کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے اور کبھی کبھار ان کی حق تلفی بھی ہو جاتی ہے جس سے وہ مایوس بھی ہونے لگتے ہیں اور اخلاقی اقدار کی اہمیت یا سچائی پر سے ان کا ایمان اُٹھنے لگتا ہے لیکن آپ اس یقین کو اپنی زندگی کا لازمی حصہ بنا لیں کہ آخر کار فتح انہی لوگوں کی ہوتی ہے اور پائیدار کامیابی انہی کے حصے میں آتی ہے۔ اخلاقی اقدار اور دیانتدارانہ اصول لاتعداد عظیم لوگوں کے تجربات کا نچوڑ ہیں۔ یہ خواہ مخواہ نہیں بن گئے ہیں۔ ان کے پیچھے ہزاروں سال کے تجربات ہیں۔ دنیا خواہ کیسی بھی نظر آنے لگے، اعلیٰ اخلاقی اقدار کبھی بھی بے مصرف اور بے فائدہ ثابت نہیں ہوں گی۔ وقتی ناکامیاں اور رکاوٹیں آپ کےسامنے آ سکتی ہیں لیکن ان سے آپ مایوس ہر گز نہیں نہ ہوں۔ سچائی، محنت اور دیانتداری کا راستہ کبھی نہ چھوڑیں۔ آپ کا دل، آپ کا ضمیر ہمیشہ مطمئن رہے گا۔ اگر آپ اپنے ہدف تک نہ بھی پہنچ سکیں تب بھی آپ ایک مطمئن اور خوش خرم زندگی گزاریں گی۔ خوش گمانی آپ کی اپنی ذات کے اندر ہی نہیں۔۔۔۔ بلکہ آپ کے اردگرد موجود انسانوں میں بھی امید اور خوشیوں کی روشنی بکھیرتی ہے۔


 


مصنفہزاریہ وھاب


 :ٹویٹر پر مجھے فالو کرنے کے لیے یہاں کلک کریں 


  زاریہ وھاب


:اور میرے بلاگ شیئر کرنے کے لیے اس لنک پر کلک کریں


http://www.filmannex.com/Zaria-Wahab/blog_post



About the author

Zaria-Wahab

My name is Zaria Wahab and i am a student of Fsc. I want to prove myself so for that i have to joined Film-Annex. Film-Annex is a very good plate-form for us. because it is such a good approach for every bloggers.

Subscribe 0
160