چہرے کو بھانپ کیسے دیں؟

Posted on at



بھاپ سے سارا میل کچیل صاف ہوجاتا ہے مسام کے اندر سے گرد اور میل کے ذرات نکل جاتے ہیں ۔ خون کا دوران بھی تیز ہوتا ہے۔پسینہ آتا ہے اور اس طرح اندر تک سے فاسد مادے خارج ہوتے ہیں۔جن لوگوں کی جلد بہت چکنی ہو روز بھی بھاپ لے سکتے ہیں۔نارمل جلد والے ہر ہفتے بھاپ لے کر جلد کو صحیح رکھ سکتے ہیں۔جن کی جلد خشک ہو ان کو چاہئے پندرہ دن بھاپ لیں۔جن کی جلد حساس ہو وہ بھاپ نہ لیں۔


سادہ طریقے سےبھی بھاپ لی جاتی ہے۔کسی صاف برتن میں پانی پکائیں،سرپر تولیہ ڈالیں،آنکھوں کو بھاپ سے بچائیں۔تین منٹ سے لے دس منٹ تک بھاپ لیتے رہیں، یہ آپ کی جلد پر منحصرہے۔بھاپ لینے کے بعد چہرہ روئی سے صاف کریں۔چہرے اور ناک پر سیاہ کیل ہوں تو روئی سے دبا کر ان کو نکالیں ۔پھر ٹھنڈے برف پانی میں روئی بھگوکر چہرے پر پھیریں تاکہ مسام بند ہوجائیں ۔


بھانپ لینے سے پہلے کوئی بھی کولڈ کریم لے کر چہرے پر مساج کریں پھر اسے روئی سے خوب صاف کرلیں ۔ صاف روئی جب آپ چہرے پر لگائیں گی تو وہ سارا میل جذب کرلے گی۔


جب کریم صاف ہوجائے پھر آپ بھاپ لیں۔بھاپ کے بعد گلاب کا ٹھنڈا عرق یا پانی چہرے پر روئی کے ساتھ لگائیں ۔


ابلتے پانی میں نیم کے پتے اور سونف کے دانے ڈال دیں،یہ عرق جلد کے لئے مفید ہوتا ہے۔پودینے کے پتے آپ اس میں بھی ڈال سکتی ہیں۔جڑٰ ی بوٹیوں والے پانی کی خاصیت ہی اور ہوتی ہے۔اس سے چہرہ صاف ہوتا ہے۔کھٹے کے پھول بھی جلد صاف کرتے ہیں۔ان کو بھی پانی میں ڈال سکتے ہیں۔ نرگس کے پھول یا کلیاں ،بابونہ،پودینے کے پتے ،گیندے کے پھول ،گلاب کے شگوفے بھی ڈال سکتے ہیں جو آسانی سے مل جائے۔ سونف کا پانی جلد کی جلن کو مٹاتا ہے ۔



About the author

DarkKhan

my name is faisal ......

Subscribe 0
160