راہ ہدایت ’’حصہ دوم‘‘

Posted on at


 

اللہ تعالی کی کتاب قران کریم صراط مستقیم ہے اللہ تبارک و تعالی کے انعام یافتہ بندوں ، انبیاء کرام صدیقین ، شہداء اور صالیحین کا راستہ یہ وہ راہ ہے کہ کہ جو شفاہے دلوں کے روگ کی اور ہدایت و رحمت ہے ایمان والوں کے لیے جو حق کے ساتھ اتارا گیا اور جو حق ہی کے سات اترا جس میں عقائد ، عبادات ، معاملات اور حسن معاشرت کا کوئی ایک پہلو بھی تشنہ گام رہا نہ مخفی وہ قرآن جس کہ جس کی تکمیل کے ساتھ ہی دین بھی مکمل ہو گیا اور اللہ تعالی کی تمام نعمتیں بھی تمام ہو گیئں

وہ نعمتیں جو سلطان دوادی کے ساتھ مکمل ہوئیں نہ قوت فرعون کے ساتھ ، فتوحات ذوالقرنین کے ساتھ پایہ تمیل کو پہیچیں نہ حسن یوسف کے ساتھ مکمل ہوئی وہ نعمیں جو یدبیضاکے ساتھ مکمل ہوئی نہ دم عیسیٰ کے ساتھ پایہ تکمیل کو پہچایا جب مکمل ہو تو ’’ و انکا لعلی خلق عظیم ‘‘ کے اخلاق محمدیکے ساتھ ، مکارم اخلاق کی تکمیل کے ساتھ حق بندگی کی ادائیگی کے ساتھ ، خدمت انسانیت میں درجہ کمال کے ساتھ اور رحمتہ اللعالمین کے ساتھ درجہ تکمیل کو پہنچی

چنانچہ رحمت دو عالم کے پروانوں کے لیے پیغام بھی ہے اور دعابھی کہ سب صبر وصلوۃ کے ساتھ قوت، برداشت اور عفو در گزر کے ساتھ  توکل اور تقویٰ کے ساتھ قناعت وسادگی کے ساتھ اور فقر و فروتنی کے ساتھ رحمت دو عالم کی طرح جینا سیکھو کیونکہ انہی کی زندگی ہمارے لیے راہ ہدایت ہے۔

 



About the author

sss-khan

my name is sss khan

Subscribe 0
160