’’ لانگ مارچ ، اور چودہ اگست ‘‘

Posted on at



 ملک کے حالا ت پر اگر غور کیا جائے تو انسان کے پسینے چھوٹ جاتے ہیں ۔ ملک کی کشتی بھنور میں پھنس چکی ہے ، اور رہی سہی کسر ناعاقبت اندیش سیاسی بازیگروں نے پوری کردی ، چاہیے تو یہ تھا کہ ملک کو مل بیٹھ کر بحرانوں سے نکالنے کاکوئی ٹھوس حل تلاش کیا ہوتا ۔ہمار ی پاک افواج وزیر ستان میں ضرب عضب میں مصروف ہے انرجی بحران شددت اختیار کرچکاہے ۔ دنیاء کی نظریں اسوقت پاکستان کی سلامتی پر لگی ہوئی ہیں۔ قوم بھوک افلاس اور مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے ۔۔قرضوں کا ہجم بڑھتاہی چلا جارہاہے ۔ قائد کا یہ پاکستان آج سازیشی عناصروں کے نرغے میں ہے تیسری مرتبہ وزیر اعظم بننے والے میاں نواز شریف۔ شریف ہونے کے ساتھ ساتھ بذدل بھی ہیں بے وقت کی راگنی سے ملک قوم کانقصان ہوگا!! اگر ذرداری کے دور حکومت پر اک نگاہ دوڑائی جائے تو پتہ چلتا ہے کہ انہوں نے ہر آزمائش کاڈٹ کر مقابلہ کیا اور پانچ سال جیسے تیسے پورے کئے ۔آج پانچ کا ٹولہ اپنی جگہ بنانے کیلئے کن لوگوں کا سہارا لیکر ملک میں فساد برپاء کررہے ہیں دنیاء جانتی ہے قادری جو بات بات پر لائیو جھوٹ بولتاہے اسکی بات پر کیا یقین کیا جاسکتا ہے کل وہ یہ بھی کہ سکتاہے کہ میں نے تو کسی دھرنے لانگ مارچ کی دھمکی نہیں دی حالانکہ انہوں نے ایک بڑے جلسہ عام میں کہاکہ ہردو میں سے اگر میںیاعمران بغیر مقصد حاصل کئے واپس آجائیں تو شہیدکردیاجائے افسوس صد افسوس عوام کو گمراہ کرکے بدامنی پراکسانا کہاں کاقانون ہے میرے قائدقائد اعظم محمد علی جناح نے 28مارچ1948ء کوگورنرجنرل کی حثیت سے حلف اٹھانے بعدڈھاکہ اپنے خطاب میں کہاتھا کہ پاکستا ن بن چکاہے ۔ لیکن پاکستان کے بیرون و اندرون دشمن سازیشوں میں سرگرم عمل ہیں جو پاکسانیوں کے ذہنوں او ر دلوں میں نسلی لسانی تفرقے پیداکرکے اسکو تقسیم کریں گے ۔ مگر پاکستانی عوام نے اپنی آنکھوں سے دیکھا 24سال بعد قائد اعظم محمد علی جناح کا وہ اشارہ ملک دو لخت ہونے کی صورت میں سچ ثابت ہوا حالانکہ 60فیصد بنگالی پاکستان کے ساتھ اور 40فیصد بنگال کے حمایت میں تھے ؟کامیابی اقلیت والوں کی ہوئی کہ ہماری ازلی دشمن ہندوستان پیٹھ پر تھا ۔ اور آج بھی جوکچھ ہورہا ہے یہ بھی ایک بیرونی سازیش ہے جو ملک اور عوام کو کرب میں مبتلا ء کرکے مکروع عزائم حاصل کرنا چاہتے ہیں ؟ورنہ پاکستان سونے کی چڑیا ہے اور اللہ تعالی نے پاکستانی عوام میں خداد صلاحیتں کوٹ کوٹ کر بھر ی ہیں۔ قائد اعظم محمد علی جناح کی مادری زبان گوجراتی تھی او راردو بولنے کی صلاحیت بہت کم تھی انگلش میں تقریر کرتے تھے پھر بھی عوام قائد اعظم محمد علی کا خطاب انتہائی خاموشی سے سنتے تھے اور بعض اوقات زارو قطار روتے تھے ایک موقع پر کسی نے ایک بابے سے پوچھا کیا آپ انگلش سمجھتے ہیں اور رور ہے ہیں تو بابا بے اختیار بولے بیٹا قائد جو کچھ کہتا ہے سچ کہتاہے یہ تھا قائد کا کردار آج ہمارے حکمران قران سر پر رکھ کر بھی یقین دلا ئیں تو بھی یقین نہیں آتا ۔ پی ٹی آئی کے مرکز ی صدر عمرا ن خان نے جس جذبات کے ساتھ حکومت پر دھاندلی کاالزام عائد کیا ہے عقل دھنگ رہتی ہے ۔ وہ کہتے ہیں کہ سابق چیف جسٹس آ ف پاکستان افتخار چوہدری ۔ ریاض کیانی رمدے ، نجم سیٹھی کو حکومت کا خاص آلہ تھے ۔جواب میں نواز شریف نے کہاہے کہ تمام مسائل بات چیت سے حل کئے جائیں ملک و قوم کے وسیع مفادمیں عمران خان کے گھر جانے کو تیار ہوں۔ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کہتے ہیں کہ لانگ مارچ کرنے والے قوم کی حا لت زار پر ترس کھائیں یہ وقت انارکی پھیلانے کانہیں قادری جھوٹا شخص ہے ۔ ملک کو نقصان پہنچانے والے کسی اقدام کا حصہ نہیں بنیں گے کچھ لوگ اپنی جگہ بنانے کی خاطر جلتی پر تیل چھڑک رہے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق ۔جنرل رائیل شریف نے کور کمانڈر کانفرنس سے اپنے خطاب میں کہاہے کہ فوج پوری توجہ پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر مرکوز رکھے ہوئے ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
صوبہ کے پی کے میں پی ٹی آئی کی حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ۔ قوم سے راہ فرار کی خاطر لانگ مارچ اور دھرنے دینے کے منصوبہ بند ی کی گئی ہے 14اگست کو عمران خان قادری ملک میں ماتم کریں گے جبکہ قوم جشن آذادی منائے گی یہودیوں کے ایجنڈے پر کام کرنے والون کو پوری قوم جان چکی ہے ایم پی اے مسلم لیگ ن ضلع مانسہرہ حاجی صالح کا بفہ میں پبلک ڈے کے موقع پر عوام سے خطاب ۔ کپتان کی حرکا ت سے لگتا ہے کہ وہ ابھی بچہ ہے حالانکہ بچہ نہیں نواز شریف کی عمر کا ہے کھیل کود اور آوارہ گردی نے اس کو نفساتی مریض بنا دیاہے اس کی باتوں پر اتنا دھیان نہیں دینا چاہیے تما م سیاسی جماعتیں اک پیچ پر کھڑی ہیں کپتان تن تنہا ء رہ چکا ہے ۔ 14اگست بھی گزر ہی جائیگا۔مولانا فضل الرحمان کا اخباری بیان۔ میں باقائد ہ کسی جماعت کو سپورٹ نہیں کرتا اک پاکستانی شہری ہونے کے ناطے کہ رہا ہوں کہ عمرا ن خان کی طرف سے دھاندلی کا الزام میں سچ ایک فیصد نظر نہیں آتا گلو کار جوادخان جو کسی زمانے میں پی ٹی آئی کے جلسوں کی زینت رہا آخر زندہ ضمیر کے ساتھ سچ کہ ہی دیا ۔ پانچ افراد کو حراست میں لئے جانے کا امکان قادری کا الزام کہ اگر میں قتل ہوجاؤں تو میا ں برادران سمیت ا ن کی کابینہ کے وزرا ء کو چن چن کر قتل کرو اور میری موت کا بدلہ لو مبشر لقمان معروف تجزئیہ کار کا بیان ۔ پاکستان کی بہادر بیٹیوں اور ماؤں کو سلام پیش کرتا ہو ں اتفاق فونڈری والوں کی گردن سے سریا نکال کر دم لوں کی پوری قوم کا مطالبہ ہے کہ قربانی سے پہلے قربانی،
ہوگی ،شیخ رشید ۔عوامی تحریک کا آذادی مارچ اسلام آباد پہنچ کر دم لے گا ، اور ظلم کا تختہ الٹ دیا جائیگا ۔میرے سمیت جو کوئی دوسرا واپس آئے اسے بھی مار دیا جائے تاکہ نشان عبرت بنے اور دوکھہ نہ کرسکے طاہر قادری کا جذباتی خطاب جو بعد میں بعض باتوں سے مکر گئے اور کہا کہ میں نے ایسا کچھ نہیں کہا حالا نکہ آجکل میڈیا ء کادور ہے ہر بات ریکارڈ کر دی جاتی ہے ۔ خدانخواستہ قادر ی کا حافظہ اتناکمزور ہے ۔،قارئین جس کرسی کی خاطر یہ سار ا ناٹک کیا جارہاہے پوری پاکستانی قوم جانتی ہے پندر ہ ماہ قبل نوازشریف کو تمام سیاسی پارٹیوں نے اپنے ووٹ سے وزیراعظم پاکستان نامذد کیا اور اب تمام عیب اس میں دکھائی دینے لگے جو لوگ عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کررہے ہیں اس سارے کردار میں وہ برابر کے شریک تھے


 


For more Subscribe me
Thanks! 



About the author

MadihaAwan

My life motto is simple: Follow your dreams...

Subscribe 0
160