افریقہ کی خبریں گریٹر ٹومارو سے – ایبولا کا پھوٹ پڑنا۔ نائیجیریا میں بم پھٹنا اور گنی کے کنسرٹ میں بھگدڑ

Posted on at

This post is also available in:

#افریقہ نیوز

افریقہ نیوز کے اس ایڈیشن میں ہم شامل کریں گے تازہ ترین خبریں ایبولا کے پھوٹ پڑنے کے بارے میں جس نے گنی ، سیرالیون اور لائبیریا کو دہشت زدہ کیاپچھلے کئی مہینوں سے، ایک بمبنگ جو کہ نائجیریا کے ایک کالج میں رونما ہوئی، اور ایک بھگدڑ جس کی وجہ سے 34 لوگوں کی گنی میں ایک کنسرٹ میں موت واقع ہوئی۔

ایبولا کا پھوٹ پڑنا-تازہ ترین

ایبولا آؤٹ بریک جو کہ گنی میں اس سال میں شروع ہوا اس نے پھیلنا اور شکار کو متاثرکرنا جاری رکھا ہوا ہے  سیرا لیون اور لائبیریا میں ۔ اگر آپ آؤٹ بریک سے ناواقف ہیں ، آپ اس کے متعلق جان سکتے ہیں ہمارے #افریقہ نیوز کے پچھلے کسی ایک بلاگ میں یہاں پر کلک کرکے۔ لائبیریا میں ایبولا آؤٹ بریک کے خلاف لڑائی میں مدد کی ایک کوشش میں ، لائبیریا کی حکومت اعلان کر چکی ہے کہ یہ ملک بھر میں تما سکولوں کو بند کرے گی اس جان لیوا وائرس کو پھیلنے سے روکنے میں مدد کے لیئے۔ صدر ایلن جونسن سرلیف کہتے ہیں کہ مخصوص کمیونٹیز  طبی قید میں رکھی جائیں گی۔ آرمی کو کار گذاری کے لیئے بھیجا  جا چکا ہے کوششوں سے تعاون کے لیئے اور ایک بڑی تعداد سرکاری ملازمین  کی 20 دنوں کے لیئے گھروں کو بھیجی جائے گی

مندرجہ بالا تصویر ایبولا وائرس کی ہے جو ان 90 فی صد لوگوں کو ختم کر دیتا ہے جو اس سے متاثر ہوتے ہیں۔

اقوام متحدہ اعلان کر چکی ہے کہ 672 اموات ایبولا آؤٹ بریک کے نتیجے میں واقع ہوئی ہیں ہمارے پچھلے بلاگ میں تعداد 518 تھی ۔ اموات کی یہ بڑھتی ہوئی تعداد ایک وارننگ ہے کہ اس وائرس کا پھیلاؤ مذید سخت ہوتا جا رہا ہے، اور مذید پہلے سے ہوشیار رہنے کے لیئے اقدامات کرنے چاہیئیں  اس متاثرکرنے والی بیماری کو مذید پھیلنے سے روکنے کے لیئے۔ یو ایس پیس کارپس نے اپنے 340 رضاکاروں کو گنی، لائبیریا اور سیرالیون سے نکال لیا ہے اس وائرس کے پھیلنے کی وجہ سے۔ دو رضا کار وائرس سے ہلاک شدہ ایک شخص کے سامنے عیاں ہوگئے۔ مگر ابھی تک کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئی ہیں اور وہ انتہائی نگرانی میں ہیں۔

نائیجیریا کے کالج میں بم پھٹنا

ایک خود کش بمبار یقیناَ بوکو حرام سے منسلک ہے جس نے  کانو شہر میں ایک نائیجیرین کالج کو بم دھماکے سے اڑا دیا ہے جو کہ نائیجیریا کے شمالی شہروں میں سے ایک بڑا شہر ہے۔ ایک خاتون  بمبار 6 اموات کے لیئے ذمہ دار ہے کالج میں۔یہ بم حملہ بوکو حرام کی طرف سے 5واں حملہ تھا کانو میں اتوار سے۔کئی خود کش بمبار عورتیں ہیں جو کہ مجبور کی جاتی ہیں کہ وہ ان شورش والی سرگرمیوں میں حصہ لیں۔

بوکو حرام نے ابھی تک 200 اغوا شدہ نائجیرین لڑکیوں کو ترغمال بنا رکھا ہے انہیں ایک بورڈنگ سکول سے اپریل 2014 میں اغوا کرنے کے بعد۔ تنظیم بڑی تعداد میں دہشت گرد حملوں کے لیئے ذمہ دار ہے نائیجیریا میں اور مغربی تعلیم کے مخالف ہے۔ ریاستہائے متحدہ نے  بوکو حرام کو 2013 میں ایک دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا۔ نائیجیریا کی فوج بوکو حرام کے مذید حملوں سے بچاؤ کے لیئے اقدامات کر رہی ہے۔

گنی کے کنسرٹ میں بھگدڑ

گنی میں ایک کنسرٹ مسلمانوں کے مقدس مہینے کی اختتامی تقریبات منا رہا تھا جس کا اختتام ایک بھگدڑ سے ہوا جس کے نتیجے میں 34 اموات ہوئیں  بد قسمتی سے متاثرین کی اکثریت 20 سال سے کم تھی ، ان میں کئی نوجوان لڑکیا ں تھیں ۔ درجنوں زخمی ہیں اور صدر نے اسے ایک المناک ڈرامہ قرار دے دیا ۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کنسرٹ میں بھگدڑ مچنے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ، 6اموات کےبارے میں خبر ملی ہے جو کہ اسی سال اسی طرح کے ایک موقع پر ایک ریگائی کنسرٹ میں ہوئیں

گریٹر ٹومارو سے #افریقہ نیوز کا یہ ایڈیشن پڑھنے کے لیئے شکریہ۔

برائے مہربانی گریٹر – ٹومارو کو سبسکرائب کریں فلم انیکس پر۔ اور گریٹر ٹومارو کو @ گریٹر ٹی  پر ٹوئٹر پر فالو کریں۔ 



About the author

Aiman-Habib

My name is Aiman ,And iam a student in KPK University.And now I am bloger at filmannex..AND feeling great to join filmannex.

Subscribe 0
160