فرض اور حق

Posted on at


 

انسان کو اگر اسکا حق نہ ملے تو اسکو کتنی تکلیف ہوتی ہے اور آجکل کے دور میں حق اور حقوق کی بات بہت ہی ہونے لگی ہے حقوق نہ ملنے کی شکایت بہت عام ہے ہر طبقہ اور ہر جماعت حقوق کی بات کرتی ہے ہر لیڈر عوام کو حقوق دلوانہ چاہتا ہے لیکن خود دوسروں کے حقوق ادا کرنا نہیں چاہتا یہ بات کسی خاص گروہ میں ہی نہیں بلکہ ہر ایک یہی چاہتا ہے کہ اسکے حقوق تو مل جائیں لیکن اسکو کسی کا حق نہ دینا پڑے

 

مثلا ایک مزدور یہ چاہتا ہے کہ بدے میں وہ کام دل لگا کر اور محنت سے نہ کرے اسی طرح مزدور سے کام لینے والایہ چاہتا ہے کہ مزدور تو کام محنت سے کرے لیکن اسکو مزدوری کم دینی پڑے یعنی مزدور کا حق خوشی سے دینا نہین چاہتا اس مثال سے یہ بات بھی ظاہر ہو گئی کہ ایک کا حق دوسرے کا فرض ہوتا ہے اس لیے مالک کا فرض ہوتا ہے کہ وہ بھی مزدوری مزدوری پوری ادا کرے

اسی طرح ہر معاملے میں ہے کہ کسی کا حق کسی کا فرض ہے نتیجہ یہ نکلا کہ اگر ہم مین سے ہر ایک  اپنا فرض ایمانداری اور خلوص سے ادا کرنے لگے تو ہر ایک کو اسکا حق ملنے لگے گا اسی لیے ہمین اپنا حق مانگنے اور حق نہ ملنے کی شکایت کرنے کے بجائے اپنا فرض ادا کرنے کی عادت ڈالنی چاہیے۔

 



About the author

sss-khan

my name is sss khan

Subscribe 0
160