جاوید ہاشمی کی کانفرنس

Posted on at


جاوید ہاشمی کی کانفرنس


اج جاوید ہاشمی نے میڈیا سے بات چیت کی انہوں نے کانفرنس کی اور عمران خان صاحب کے بارے میں بہت کچھ بتایا ان کا کہنا تھا کہ عوام کے سامنے عمران خان صاحب کی تمام باتوں کا انا ضروری ہے ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں جھوٹ نہیں بولتا اور میں یہ بھی چاہتا ہوں کہ خان صاحب اپ بھی جھوٹ نہ بولیں اور انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان بچوں کا استعمال نہ کریں یہ بچے پاکستان کا مستقبل ہیں اور کل کو انہوں نے ہی ہماری جگہ لے کر ملک چلانا ہے جاوید ہاشمی نے اپنی کانفرنس میں بتایا کہ عمران خان صاحب نے مھجے کہا تھا کہ حکومت سے بات چیت ہو گئی ہے۔


 



 


اور اس بات چیت میں یہ طے پایا ہے کہ الیکشن دوبارہ ہونگے اور ان الیکشن میں ہم نے راولپنڈی سے کسی بھی طرح جیت حاصل کرنی ہے اور وہاں سے ہم شاہ محمود کو جیتوائیں گے اور اس بات پر میں ایک دفع  ناراض ہو کر اپنے شہر واپس بھی چلا گیا تھا اور ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ خان صاحب نے مھجے اور پارٹی کو کہا تھا کہ فوج نے اور طاہرالقادری صاحب نے اگے بڑھنے کا حکم دیا ہے جس کی مخالفت میں نے اور باقی پارٹی نے کی تھی اس وقت خان صاحب نے ہماری بات بھی مان لی تھی اور بعد میں ریڈ زون میں داخي ہونے کا حکم دے دیا یہ بات مجھے پسند نہ آئی کیوں کہ میں اور پارٹی کے کئی سارے لوگ ریڈ زون میں داخل ہونے کے سخت خلاف تھے۔



About the author

160