جمہوریت کے چیمپئن

Posted on at


 پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جس کے سیاست دان جمہوریت نہ صرف اپنے مفاد کے لیے قائم کرتے ہیں ان کے دور میں غریب غریب تر ہو جاتا ہے جبکہ یہ خود اور ان کے خاندان اربوں سے گھربوں پتی بن جاتے ہیں غریب طبقے کو پاؤں سے لے کر سر تک ٹیکسوں میں جکڑا جاتا ہے جبکہ یہ اپنے جیسے مال دار طبقہ کو ٹیکس چوری کی کھلی چھٹی دے کر عوام کا خون پینے پر لگا دیتے ہیں چند ہزار کا قرضہ لینے والا غریب قرضہ واپس نہ کرے تو وہ سیدھا جیل جاتا ہے جبکہ یہ جمہوریت کے چیمپئن اور ان کے خاندان اربوں کے قرضے معاف کروا لیتے ہیں قومی فنڈز کا چند فیصد عوام پر لگا کر باقی سب ہڑپ کرواتے ہیں عوام پر جو معمولی لگایا جاتا ہے اس پر بھاری قومی خرچہ کر کے سالوں سال اپنی مشہوریاں کی جاتی ہیں دو ماہ میں ٹوٹ پھوٹ جانے والی گلی پر بھی اپنے نام کی تختی لگانا نہیں بھولتے وام کے معمولی کام کر کے پورے پانچ سال عوام ک حقیقی نمائندہ ہونے کے گیت گاتے رہتے ہیں عوام کے مفاد پر لارے لپے لگاتے ہیں اپنی مراعات اور مفاد پر راتوں رات بل پاس کروا لیتے ہیں اور جمہوریت کے خوب گیت گاتے ہیں ان کی انوکھی جمہوریت کا راج قائم ہوتے ہی بڑے بڑے عہدوں پر ان کے من پسند نا اہل کرپٹ لوگ برجمان ہو جاتے ہیں اپنے ایک پاؤں گوشت کی خاطر قوم کی پوری بھیس زبح کر دی جاتی ہے ان کا دور سرکاری اداروں پر بربادی کا باعث بن جاتا ہے نوکریاں فروخت ہوتی ہیں پولیس ذاتی استعمال پر لگائی جاتی ہے اور انہیں عوام کو لوٹنے کا کھلا موقع دیا جاتا ہے اپنے مفاد کی خاطر پارلمنٹ میں اپنا گلہ پھاڑتے ہیں جبکہ عوام کے مفاد پر انہیں چپ لگ جاتی ہے قوم مہنگائی نا انصافی ظلم و زیادتیوں پر بلبلا رہی ہے جبکہ جمہوریت کے راجے اپنا اقتدار قائم رکھنے کے لیے اپنی آنیاں جانیاں جاری رکھے ہوئے ہیں قوم کی بے بسی پر ایک لفظ بھی بولنا گوارہ نہیں کر رہے قوم کو بے دردری سے لوٹنے اور قومی خزانہ اپنی آنیا جانیاں پر برباد کرنے والوں پر صادق و امین ہونے کا کوئی سوال کرنے والا نہیں کاش خدا پاک سوئی ہوئی قوم کو جگا دے
 

For more Subscribe me 

Thanks!



About the author

MadihaAwan

My life motto is simple: Follow your dreams...

Subscribe 0
160