(جیبی ویڈیو کیمرا (حصہ اول

Posted on at


آج کل یاد گار لمحات کی وڈیوز بنانے کا شوق بہت عام ہے اسی لیے اب وڈیو بنانے کی سہولت تقریبا ہر موبائل فون میں موجود ہوتی ہے تاہم اگر کسی تقریب کی عکس بندی کر نا مقصود تو اس کے لئے بڑے پروفشنل کیمروں کی ضرورت پڑتی ہے۔



لیکن چونکہ پروفشنل کیمرا استعمال کرنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں اسی لئے لوگ موبائل فونز کے کمیروں پر ہی اکتفا کرلیتے ہیں۔


ایسے میں یقینا کیمرا ساز اداروں کو مارکیٹ میں مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس بات کی ضرورٹ محسوس کی جانے لگی ہے کہ ایسے ویڈیو کیمرے بنائے جائیں جو استعمال میں بہت آسان ہوں اور لیکن اس سے کی جانے والی عکس بندی کا معیار کسی بھی پروفیشنل کیمرے سے کم نہ ہو۔



اسی سلسلے میں کیمرے ساز ادارے کینن نے ایک جیبی وڈیو متعارف کروایا ہے اس کیمرے کو لگیریامنی کا نام دیا گیا ہے یہ کم جسامت والے کیم کوڈرز میں ایک اچھا اضافہ ہے۔



عام کیم کوڈرز کے مقابلے میں اس کی ساخت بالکل مختلف ہے یہ دیکھنے میں ماضی کے پولرائڈ کیمرے کی طرح لگتا ہے اس کے ذریعے کہیں بھی کم سے کم روشنی میں بھی بہترین معیار کی وڈیو بنائی جاسکتی ہے



About the author

160