متاثرین سونے کی چڑیا

Posted on at




تربیلہ متاثرین ہو یا سیلاب زلزلہ متاثرین یہ متاثر ہونے کے بعد بدعنوان مافیا کیلئے سونے کی چڑیا کا روپ دھار جاتے ہیں ان کی بحالی کے نام پر چندے اکٹھا ہونے شروع ہو جاتے ہیں بیرون ممالک سے کروڑوں کی امدادیں آنا شروع ہو جاتی ہیں اندرون ممالک سے بھی متاثرین کے نام پر دولت سمیٹی جاتی ہے قومی خزانہ کے بھی منہ کھول دئیے جاتے ہیں ڈالروں دیناروں کی آمد بھی شروع ہو جاتی ہے مخصوص لوگ متاثرین کے نام پر دولت کمانے کے ساتھ ساتھ اپنی سیاست چمکانا شروع کر دیتے ہیں اور یہ متاثرین ایسے لوگوں کیلئے سونے کی چڑیا بن کر رہ جاتے ہیں بھاری رقمیں اکٹھی کر کے متاثرین کی بحالی کے نام پر خوب اپنا چرچا کیا جاتا ہے لاکھوں روپے کے اشتہارات اشاعت کر کے متاثرین کی فوری بحالی کے گیت گائے جاتے ہیں مگر افسوس متاثرین کو آٹے میں نمک کے برابر امدادیں دی جاتی ہیں جس سے آج بھی کئی آفتوں کے متاثرین دھکے کھاتے نظر آتے ہیں اپنے گھر برباد کر کے تربیلہ ڈیم بنانے کی جگہ دینے والے سینکڑوں تربیلہ متاثرین آج بھی اپنے حق سے محروم ہیں بالاکوٹ وغیرہ میں آنے والے خطرناک زلزلہ کے بعد بھاری عالمی امدادیں ملی تھیں کرپٹ مافیا اپنے من پسند جعلی متاثرین کے نام پر لوٹ مار کرتا رہا فرضی ناموں پر بھی خوب نوٹ کمائے گئے اصلی متاثرین آج بھی زلت کی زندگی گزارتے ہیں ان کھربوں کی امدادوں کا کچھ پتہ نہ چل سکا لاکھوں کے نقصان پر زلیل و خوار کر کے چند ہزار روپے کی امداد دی جاتی ہے جو اس بے لگام مہنگائی میں صرف دس دن کی روٹی پوری کرتی ہے گزشتہ اے این پی دور حکومت میں اسی طرح بارشوں نے تباہی مچائی تھی بڑے پیمانے پر لوگ برباد ہوئے تھے حکومت نے ایسے متاثرین کو وطن کارڈ فراہم کر کے ایک لاکھ 20 ہزار فی خاندان دینے کا اعلان کر کے بڑی بڑی امدادیں حاصل کی تھیں مگر ان متاثرین کو چند ہزار کی دو اقساط دیکر باقی ان کے نام پر وصولی ہونے والی بھاری رقم ہڑپ کر لی گئی تھی وطن کارڈ رکھنے والے کئی سال گزرنے کے بعد بھی مذکورہ امداد سے محروم ہیں متاثرین کے نام پر صرف ڈرامہ بازیاں کی جاتی ہیں کرپٹ ٹولے کے لئے متاثرین سونے کی چڑیا بن چکے ہیں
**** 


  For more Subscribe me 


Thanks!



About the author

MadihaAwan

My life motto is simple: Follow your dreams...

Subscribe 0
160