خودکشی کا بڑھتا ہوا رجحان ... وجہ غربت یا کچھ اور ؟؟

Posted on at


زندگی الله پاک کی نعمتوں میں سے ایک نعمت ہےجس کی قدر آج کے لوگ نہیں کرتے ہیں . یہ مثلا صرف ہمارے ملک پاکستان میں ہی نہیں ہے بلکہ یہ ایک اجتمائی مثلا ہے جس میں دنیا کے تقریبن سب ہی ممالک شامل ہیں . اور ان میں پاکستان کا بھی شمار ہوتا ہے جہاں پر سالانہ ٨ ہزار کے قریب لوگ حرام موت کی نظر ہو جاتے ہیں . اور لاکھوں کی تعداد میں ایسے لوگ بھی ہوتے ہیں جو مارنا تو چاھتے ہیں لیکن انھیں موت کے منہ میں جانے سے بچا لیا جاتا ہے . بہت افسوس ناک واقعات دیکھنے میں ملتے ہیں جن میں لوگ خود تو اس موت مرتے ہی ہیں لیکن اپنے ساتھ ہی وہ اپنے گھر والوں جیسا کے بیوی اور بچوں کو بھی اس حرام موت کی نظر کر دیتے ہیں



اب اس سب کے پیچھے کون سے مسلے ہیں ایسی کیا وجوہات ہیں جن کی وجہ سے لوگ زندگی جیسی نعمت کو چھوڑ کر اس موت کے منہ میں جانا پسند کرتے ہیں . اس میں سب سے زیادہ جو وجوہات دیکھنے میں ملتی ہیں ان میں غربت ، بی روزگاری ، گھر کے جھگڑے ، پسند کی شادی کا نہ ہونا ، رزلٹ کا اچھا نہ آنا جیسی وجوہات دیکھنے میں ملتی ہیں . لیکن اصل میں بات جو سب سے بڑھی وجہ ہے وہ یہ ہے کہ لوگوں کی دین سے دوری کا ہونا ہے ، دین اسلام سے دوری اس کی سب سے بڑھی وجہ ہے .



لیکن اس سلسلے میں ہماری حکومت کیا کر رہی ہے اس نے کیا اکدمات کے ہیں تو اس کی صورت حال کچھ ایسی ہے . حکومت کی پابندی کے بعد بھی گندم میں رکھنے والی گولیاں ، زہریلی ادویات ، مٹی کا تیل جیسی خطرناک اشیا سارے عام فروخت ہو رہی ہیں بظاھر میں تو حکومت نے پابندی لگا دی لیکن اس پر عمل نہ کروا سکی . لیکن جو بھی ہے حکومت کو ایسے اقدامات کرنے چاہیں جس کی وجہ سے لوگوں میں شعور پیدا ہو انھیں اپنی زندگی کی اہمیت کا پتاچلے . جب تک ایسا نہ ہو گا لوگ یونہی اپنی زندگی کو موت کے منہ میں پھیکتے راہیں گے




About the author

usman-ali

My self usman ali and interested in politics and every kind of talk shows also search about famous peoples and now i am doing BS honor in electrical.

Subscribe 0
160