بے روزگاری کے مسائل

Posted on at


بے روزگاری کا مطلب ہوتا ہے روزگار کی کمی اگر کسی قوم کے  تمام افراد کا روزگار اچھا ہوتا ہے تو ان میں خودکفالت کی طاقت پیدا ہوجاتی ہےبےروزگاری ایک بہت بڑامسئلہ ہےجو کہ تقریباہر ملک میں پایا جاتا ہےاس مسلے کو حل کرنا ہرحکومت کی زمہداری ہے



پاکستان میں بےروزگاری کا مسئلہ مغربی ممالک کے مقابلے میں بہت زیادہ ہےکیونکہ یہاں روزگار کے وسائل بہت کم ہےاور شرح خواندگی کا تناسب بھی بہت کم ہے پاکستان میں زیادہ تر لوگوں کا روزگارزمینداری سے وابسطہ ہے لیکن یہاں پر زیادہ تر زمینیں بارشی ہیں اگربارش وقت پر ہو جاے تو زمینداروں کی محنت رنگ لاتی ہے اور اگر بارشیں وقت پر نہ ہوں توزمینداروں کو نقصان ھو جاتا ہے پاکستان میں مزدوروں کو بھی تھوڑی اجرت دی جاتی ہے



پاکستان میں انڈسٹریز بھی بہت مشکلات کا شکار ہیں نئی انڈسٹری نہیں لگائی جا رہی ہے انڈسٹریز کو نہ تو بجلی دی جا راہی ہے اور نہ گیس کی سپلائی دی جاتی ہے انڈسٹریز بند ہونے کی وجہ سے بھی بے روزگاری بڑھی ہے پاکستان میں بے روزگاری کی بڑی وجہ خانہ جنگی بھی ہے کیونکہ باہر کے لوگ سرمایہ کاری کرتے ہوئے ڈرتے ہیں


پاکستان میں بے روزگاری  اسقدر بڑھ گئی ہے کہ ایک اچھے پڑھے لکھے ھوئے کو نوکری ملنا بھی مشکل ھو گئی ھےاب پاکستان میں کافی غیر ملکی ادارے کام کر رہے  ہیں جو کہ پڑھے لکھے ہوے لوگوں کو روزگار فراہم کرتی ہے ان پڑھ لوگوں کو پیشہ ورانہ کام سیکھاتے ہیں



سوشل میڈیا کی مدد سے کافی لوگوں کو روزگار ملا ہے جیسا کہ فلم اینکس کی مدد سے ایک پڑھا لکھا بندہ مہینے کی اچھی خاصی آمدنی کما سکتا ہے فلم اینکس ایسی سایئٹ ہے جس میں مضمون نویسی اور مختصر فلمیں پوسٹ کی جاتی ہےاور اسکے بدلے میں لوگوں کو ادائیگی کی جاتی ہے



About the author

sss-khan

my name is sss khan

Subscribe 0
160