شھری دفاع

Posted on at


 

شھری دفاع میں کام کرنےوالے لوگ اپنا کام رضاکارانہ طورپر انجام دیتے ہیں ان کی باقاعدہ تربیت کی جاتی ہے حکومت کے مقرر کردہ ماہرین کی نگرانی میں یہ لوگ شھری دفاع کے کام اور اپنے مقاصد سے بخوبی واقف ہوتے ہیں شھری دفاع کے رضاکاروں کے مقاصد میں ہنگامی حالات میں دفاع وطن کے لیےاندرون ملک خدمات انجام دیتے ہیں تا کہ افواج وطن ملکی سرحدوں کی بلاخوف دفاع کر سکے

 شھری دفاع کے رضاکارآگ لگنے کی ہنگامی صورت حال آگ پر قابو پانے اور کمزور بیمار لوگون کو محفوظ جگہ پر لے جانے کی خدمات انجام دیتے ہیں زلزلوں، سیلابوں میں لوگوں کو ملبے سے نکالتے ہیں اور ان کو طبی امداد دیتے ہیں اور محفوظ جگہ پر منتقل کرتے ہیں پانی اورخوراک کے ذخیروں کی اور بجلی و گیس کے مقامات کی حفاظت کرناان کی زمہداری ہے جنگ کے دوران اور ہنگامی حالات میں ٹریفک کنٹرول کرنا اور عوام  کی بھرپور مدد کرنا انکا فرض ہوتا ہے

شھری دفا ع کے رضاکار اور افراد قومی خدمات اور فرائض سرانجام دیتے ہیں اور اس کے مختلف شعبے ہیں جیسا کہ واڈن سروس اپنے علاقے کی نگہداشت کرتی ہے فائر بریگیڈ سروس آگ بجھانے میں اور ریسکیو سروس حادثات میں لوگوں کی جان بچانے میں مدد کرتے ہیں ان تمام شعبوں کی نگرانی سول ڈیفنس ڈائریکٹر اور ضلعی انتظامیہ کرتی ہے

طلبہ بھی شھری دفاع رضاکارانہ طور پر خدمات سر انجام دیتے ہیں طلبا سکول اوقات کے بعد مقامی شہری دفاع کے شعبے میں ممبر بن کر قومی خدمات انجام دیتے ہیں  ہمیں بھی چاہیے کہ شھری دفاع کی تنظیم میں حصہ لے کرملکی خدمات انجام دیں اور تعمیر وطن اور قومی خدمات میں حصہ لیں۔

  



About the author

sss-khan

my name is sss khan

Subscribe 0
160