قرآن مجید

Posted on at


قرآن مجید بنی نوع انسان کے لیے رشدو ہدایت کا ذریعہ ہے یہ علم و حکمت کی کتاب ہے قرآن مجید ایک مکمل اور جامع کتاب ہے اس میں زندگی کے ہر مسئلے کا حل موجود ہے یہ واحد کتاب ہے



جس کی حفاظت کا ذمہ اللہ تعالیٰ نے خود لیا ہے اس کتاب کو سینکڑوں برس ہو چکے ہیں لیکن اس کی آیات میں ایک بھی زیر زبر کا فرق نہیں آیا اور نہ کبھی آئے گا قرآن مجيد دوسری تمام آسمانی کتابوں سے افضل ہے اس کی بہت فضيلت ہے جس نے بھی اسے سچے دل سے پڑھا اور عمل کيا وہ شخص جنت ميں جاۓ گا قرآن مجيد کا ايک حرف پڑھنے سے دس نیکيوں کا ثواب ملتا ہے اس ميں بيماريوں کے ليے شفا ہے دکھ درد ميں مبتلا لوگوں کے ليے علاج مجود ہے قرآن مجيد ہمارے نبیﷺ پر اس وقت نازل ہوا جب آپﷺ کی عمر چاليس سال تھی اللہ تعالیٰ قرآن مجيد ميں ارشاد فرما تا ہے (ترجمہ) يعنی بے شک يہ کتاب نصيحت ہم ہی نے اتاری ہےاور ہم ہی اس کے نگہبان ہيں قرآن مجيد ايک مکمل ضابطہ حيات ہے



قرآن مجيد نے انسانيت کو صحيح مقام بخشا کالے اور گورے عربی اور عجمی کا فرق ختم کر ديا قرآن مجيد نے عدل وانصاف کا درس ديا اپنے ہوں يا غيريا دشمن سب کے ساتھ محبت و صبر کا درس دیا قرآن مجید ہمارے آخری نبی ﷺ پر نا زل ہوا اور قیامت تک کے لیے تمام زمانوں اور تمام انسانوں کے لیے مکمل ہدایت ہے 


اللہ تعالیٰ سے دعا ہے ہم سب مسلمانوں کو روزانہ قرآن مجید پڑھنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین                       



About the author

bilal-aslam-4273

i am a student

Subscribe 0
160