اسلامی معاشرے میں عورت کا مقام

Posted on at


دین اسلام سے پہلے لڑکیوں کو پیدا ہوتے ہی زندہ دفن کر دیا جاتا تھا اسلام کے آنے کے بعد عورت کو بہت احترام اور عزت ملی اللہ تعالیٰ نے ماں کے قدموں تلے جنت عطا فرمائی آپﷺ نے ارشاد فرمایا بیٹیاں اللہ تعالیٰ کی رحمت ہیں عورت ماں بھی ہے بیٹی بھی بہن بھی حتیٰ کہ عورت ہی گھر کا نظام چلاتی ہے

کفایت شعاری کے اصولوں پر عمل کر کے اپنے شوہر کی کمائی کو ٹھیک طریقے سے خرچ کرتی ہے اور بچوں کی تعلیم و تربیت میں ماں کا کردار بہت اہم ہے آپﷺ نے فرمایا عورتوں کے بارے میں اللہ سے ڈرو اور اُن کے ساتھ بھلائی کا سلوک کرو آج کے ترقی یافتہ دور میں عورت مرد کے شانہ بشانہ کام کر رہی ہے   بلکہ اپنے فرائض بخوبی نبھا رہی ہے

دین اسلام کی وجہ سے عورت کو وہ حقوق اور اعلیٰ مقام ملا اور اسلام کی بدولت عورت نے اپنے حق کی آواز بلند کی امور خانہ داری میں عورت کا بہت زیادہ اہم کردار ہے بچہ جب چھوٹا ہوتا ہے تو اٰس کی پرورش میں ماں کا کردار بہت اہم ہے اگرچہ بچے کی پرورش بہت مشکل ہوتی ہے لیکن ماں یہ بخوبی نبھاتی ہے گھر کی خوشحالی و ترقی میں عورت کا کردار بہت اہم ہے  یہ سب دین اسلام کی بدولت ہی سے ممکن ہوا



About the author

bilal-aslam-4273

i am a student

Subscribe 0
160