دماغی صحت

Posted on at


                                                                     


صحت ہزار نعمت ہے. ڈاکٹروں کا قول ہے کہ تند روستی  کی حالت میں جب خون کا دورہ باقاعدہ ہوتا ہے


تو جسم اس کے ذ ریعہ سے غذائیں دماغ کے سامنے پیش کرتا ہے. جن میں سے دماغ اپنے مطلب کی غذائیں چن لیتا ہے


اور جب خون کا دورہ بےقاعدہ ھو جاۓ تو دماغ کو پوری خوراک نھیں ملتی جس کی وجہ سے دماغی طاقت کم ہونے


 لگتی ہے لہذا ہمیں مناسب غذا کا استعمال جاری رکھنا چاہیے۔


 


 


 


سائنسدانوں کا تجربہ یہ ہے کہ" فاسفورس دماغی تقویت اور ترقی کیلۓ ضروری چیز ہے" ہم کوان غذائوں کا استعمال


زیادہ کرنا چاہیۓ جن میں فاسفورس زیادہ مقدار میں پایا جاتا ہو ہم ان غذائوں سے فاسفورس حاصل کر سکتے ہیں۔


مچھلی میں بہت زیادہ مقدار میں فاسفورس پایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ انڈے دودھ  بادام  چنے سویا بین کشمش اخروٹ


 اور پنیر بھی عمدہ غذائیں ہیں۔ ان میں باقی غذائوں کی نسبت زیادہ فاسفورس ہوتا ہے ان میں فاسفورس کے علاوہ اعصاب


اور عضلات کی تیاری میں مدد گار اجزاء بھی  پاۓ جاتے ہیں۔


 


 


 گیہوں ہماری عام غذا اور نہایت مفید شے ہے جس کی طرف ہم کبھی توجہ نہیں کرتے اور جَو کا آٹا تو سب چیزوں کا سرتاج ہے۔ ہمیں ان چیزوں کو اپنی غذا کا حصہ بنانا چاہیے۔ ہمیں خود بھی کچھ احتیاط کرنی چاہیے اور لکھنے پڑھنے کا کام بیٹھ  کر کرنا چاہیے۔


 


  


 



About the author

160