اطاعت رسولﷺ

Posted on at


زندگی کے ہر معملات میں رسول اللہﷺ کی پیروی کرنا اور آپﷺ کی سنت پر عمل کرنا اور آپﷺ پر ایمان لانا تمام مسلامانوں پر فرض ہے اللہ تعالیٰ کی اطاعت جب ہی ممکن ہے جب رسول اللہﷺ کی اطاعت کی جائے قرآن مجید میں کئی جگہ رسول اللہﷺ کی اطاعت کا حکم دیا ہےسورۃ النساء آیت نمبر 59 میں اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں اے ایمان والوں اللہ کی اطاعت کرو اور آپﷺ کی اطاعت کرو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ کوئی شخص اُس وقت تک مومن نہیں ہو سکتا جب تک کہ وہ زندگی کہ تمام معملات میں رسول اللہﷺ کہ کیے ہوئے فیصلوں کے مطابق عمل نہ کرے



اللہ تعالیٰ کا ارشاد پاک (الاحزاب۔33۔۲۱) ترجمہ یقینًا تمہارے لیے اللہ کے رسول ﷺ کی زندگی میں عمدہ نمونہ ہے دنیا اور آخرت کی کامیابی کے لیے ضروری ہے تمام مسلمان رسول اللہ ﷺ کے بتائے ہوئے طریقوں پر عمل کریں سنت نبوی ﷺ پر عمل کر کے اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل ہو تی ہے آپﷺ نے اللہ کا پیغام لوگوں تک پہنچایا



قرآن مجید میں نماز پڑھنے کا حکم دیا ہے لیکن اس کا طریقہ ہمیں حدیث نبوی ﷺ سے ملتا ہے ہم خوش نصیب ہیں کہ ہمیں قدم قدم پر اسوہ حسنہ میسر ہے قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے نماز روزہ حج اور زکوا ۃ ادا کرنے کا حکم دیا ہے لیکن ان عبادات کو ادا کرنے کا طریقہ ہمیں آپﷺ نے بتایا ہے اللہ تعالیٰ کی محبت کا تقاضا یہی ہے کہ آپﷺ کی اطاعت اور پیروی کی جائے



           



About the author

bilal-aslam-4273

i am a student

Subscribe 0
160