حادثات:

Posted on at


ہر روز بہت سے لوگ ایکسیڈ نٹ کا شکار ہوتے ہیں۔  حادثات کی اصل وجہ ہماری لاپروائی ھے۔ ہر روز حادثات کی وجہ سے بہت سے لوگ دنیا سے چلے جاتے ہیں۔ حادثہ کبھی بھی کسی بھی جگہ ہو جاتا ہے گلیوں میں بچوں کے کھیلنے پر، موٹر سائیکل چلاتے ہوئے، لاپروائی سے سٹرک پار کرنے سے اور بھی بہت سی وجہیں ہیں حادثات کی۔ ایکسیڈنٹ کی بڑی وجہ ہمارے ملک کی سٹرکیں جن کا نظام نہایت ہی بوسیدہ ہے۔  جگہ جگہ سے سٹرک ٹوٹی ہوئی ہوتی ہیں۔


 



 



اور دوسری بڑی وجہ یہ ہے کہ پمارے ملک میں ڈرائیونگ سیکھانے والے مخصوص انسٹی ٹیوٹ کی فراہمی نہیں ہیں جو کہ لوگوں کو ڈرائیونگ کے ساتھ اسُ کے قوانین بھی سیکھائے۔  جس طرح ہمارے ملک میں ٹرافیک قوانین کی پابندی پر عمل نہ کیا جانے پر بہت سے ایکسیڈنٹ ہوتے ہیں ہم اسِ پر بوزاتِ خود بھی قابو پا سکتے ہیں ۔ ڈرائیونگ کرتے وقت موبائل کا استعمال بھی حادثات کی بہت بڑی وجہ ہے۔ کچھ حادثات ذہنی مئسلہ کی وجہ سے بھی ہو جاتے ہیں۔


 


 


 جیسا کہ شراب یا کوئی بھی نشہ کر کے ڈرائیونگ کرتے ہیں اُس وقت بندے کا دماغ سُن ہوتا ہے وہ خود اپنے اپ کو قابو نہیں کر سکتا تو وہ کار کو کیا قابو کرے گا۔ ہمیں اس چیز کی اور اسِ جیسی چھوٹی چھوٹی چیزوں سے احتیاط کر کے بڑے حادثات سے بچ سکتے ہیں۔ کیونکہ انسان کی زندگی سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں۔ ویسے تو زندگی کہ ایک پل کا بھی نہیں پتا کسی وقت بھی موت ا سکتی ہے پر احتیاط کرنا بھی بہت ضروری ہے۔ ہمیں اپنے آس پاس کی ہر چیز کی احتایط کرنا ہمارا فرض ہے۔


 



 



About the author

160