غالب کی ادبی زندگی

Posted on at



 



   غالب کے نام سے کون واقف نہیں .جب تک  اردو شاعری میں غالب کا تعرف  نہ کروایا جائے تب  تک وہ پھیکی لگتی ہے. جب غالب نے شاعری شروع کی تو ان کو خود بھی اندازہ نہیں تھا کہ ان کے یہ  لکھےاشعاراانھیں   ہمیشہ کے لئے زندہ  کر دے گے      


 


وقت کے ساتھ ساتھ غالب کی شہرت بحثیت شاعر بڑھتی گی.١٨٢١ میں انہوں نے پہلی بار اپنے اشعار کا مجموعہ تیار کیا. ١٨٢٥ میں دوستوں کی فرمائش پر انہوں نے فارسی خط نویسی کے اصلوں پر پنج اہنگ کے نام سے کتابچہ کی شکل میں شایع کیا .١٨٢٨ میں اردو اور فارسی کا کلام کا مجموعہ "گل رعنا"  کے نام سے شائع ہوا . اور ان کا اردو شاعری کا دیوان ١٨٤١ میں سب کے سامنے آیا اور دیکھتے ہی  دیکھتے شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گیا اور مقبولیت کا یہ عالم تھا کہ سال بعد بھی خود غالب کو یہ شکایت رہی کہ انھیں خود ایک نسخہ بھی نصیب نہیں ہوا کیوں کہ وہ ناشر دکانداروں سے پہلے ہی وعدہ کر چکے تھے کہ لکھا گیا نسخہ انھیں دے گے 



 


شہرت کے ساتھ غالب کی مصروفیت بھی بڑھتی گی. ان کے پاس اکثر امیدوار شاعر اپنا کلام بجتے تھے تا کہ غالب ان کی تصحیح کرے اور انھیں راۓ دے. اس کام کو غالب بری تفصیل اور دیانت داری سے کرتے  تھے اور ان  سے توقع تھی کہ وہ  استاد کی بات پر عمل کرے گے پر جہاں ضروری سمجتے وہاں تنقید بھی اڑتے تھے .


غالب نے خط و کتابت بھی کی جہاں ان کی شاعری کمال تھی وہا ان کی خط و کتابت کا بھی کوئی ثانی نہیں تھا. ان کے  خط لکھنے کا انداز بھی  مختلف تھا جیسے وہ سامنے بیٹھے اس بندے سے بات کر رہے ہو. غالب کے خطوط (مکتوب غالب) پڑھنے سے تعلق رکھتے ہیں اور اپنے تازہ شگفتہ زبان و بیان کے حوالے سے اپنی مثال اپ ہیں. 




About the author

160