جنگلات

Posted on at


جنگلات قدرت کی طرف سے ہمارے لئے بہت بڑا انعام ہے اگر جنگلات ختم ہو جائیں تو ہمیں لکڑی کہا سے حاصل ہو گی جلانے کے لئے ہم لکڑیاں کہاں سے لائیں گے فرنیچر کیسے بنیں گے انسانوں کے لئے آکسیجن بھی کم ہو جائے گی ان کی صحت کے لئے ادویات مہیا نہیں ہو سکیں گی جڑی بوٹیاں بھی ختم  ہو جائیں گی جنگلی جانوروں اور پرندوں کے گھونسلے ختم ہو جائیں گے



 جن سے جانوروں اور پرندوں کی نسل ختم ہو جائے گی لہروں اور کھالوں کو پکا کیا جائے تاکہ جو پانی کھیتوں کو سیراب کرتا ہیں وہ ضائع نہ ہونے پائے جنگل میں رہنے والا اہم جانور جو جنگل کا بادشاہ کہلاتا ہے جنگلات ختم ہونے سے اس کی زندگی کو خطرہ ہے اور ایسے جانور جنگل کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتے یا ان کی زندگی خطرے میں پڑ جائے گی اس لیئے ہمیں جنگلات ختم نہیں کرنے چاہیے بلکہ درخت لگانے کی مہم شروع کرنی چاہیں ان کی وجہ سے ہمارا ماحول خوبصورت ہوتا ہے زمین کٹاو کا شکاو نہیں ہوتی



 اس کے علاوہ قدرتی ربڑ کا حصول، کاغز سازی اور ذرا ئع آمدورفت خاص طور پر کشتی سازی کی صنعت کا انحصار بھی جنگلات پر ہے جنگلات موسم پر بھی اثر انداز کرتے ہے جس کا انسانی زندگی سے گہرا تعلق ہے کسی ملک کے 25 سے 30 فیصد حصے پر جنگلات کا ہونا ضروری ہے پاکستان میں یہ تناسب 5 فیصد ہے خط استوا کت قریب قریب دنیا کے گھنے ترین جنگلات پائے جاتے ہے جنہیں روف گارڈن کے نام سے پکارا جاتا ہے




About the author

bilal-aslam-4273

i am a student

Subscribe 0
160