وہ تمام سازو سامان جو والدین شادی کے موقع پر اپنی بیٹی کو دیتے ہیں جہیز کہلاتا ہے۔اس وقت دنیا کے بشتر ملکوں میں جہیز دینے کا رواج ہے۔شادی کے وقت بیٹی کو تھوڑی ضرورت کی چیزیں دینا اچھی بات بھی ہےاور سنت رسولﷺ بھی ہے۔
اب ہم اپنے ملک میں پائ جانے والی اس رسم کو دیکھں تو یہ ایک بُرای کی صورت اختیار کر گئ ہے اور اب اس کے خوفناک اثرات سامنے آرہے ہیں۔ آۓ روز اس سے متعلق اخبار میں کوئ نہ کوئ خبر چپھتی رہتی ہے۔
اکثر لوگ جہیز کو کاروبار سمحجھ بیٹھے ہیں اور یہ سب سے بُری بات ہے اور خطرناک بھی ہے۔ بہت سارے لوگ کاروبار کی خاطر شادی کرتے ہیں اور جو بہت جلدی یہ شادی ختم ہو جاتی ہے اور اہم بات یہ ہے کہ لوگوں کی حوس کی وجہ سے غریب آدمی کی بیٹی کی شادی نہیں ہو سکتی ہے۔ ہم سب کو مل کر اس رسم کو اسطرح بنانا ہے کہ غریب آدمی کی بیٹی کی بھی شادی ہو سکے۔