Real name of Showbiz Stars

Posted on at





























مشہور شخصیات اور ان کے چونکا دینے والے حقیقی نام


 


 































































































کیا آپ اپنی پسندیدہ مشہور شخصیات کے بارے میں سب کچھ جاننے کا دعویٰ کرسکتے ہیں؟ ممکن ہے آپ اپنے پسندیدہ فنکار کے بارے میں بہت کچھ جانتے ہوں لیکن یہ حقیقت ہے کہ فلم یا ڈراموں کی دنیا میں اکثر مشہور شخصیات کے نام فرضی ہوتے ہیں اور ان کے حقیقی ناموں سے بہت کم لوگ واقف ہوتے ہیں- آج ہم آپ کو چند مشہور شخصیات کے حقیقی ناموں سے متعارف کروائیں گے جنہیں جان کر آپ ضرور چونک جائیں گے-
 


پاکستانی فلم انڈسٹری کی مقبول ترین فنکارہ ریما خان کا اصلی نام ثمینہ خان ہے- فلمی اسکرین پر ریما ان کا تخلص ہے-
 
ہمیشہ ہی تنازعات کا شکار رہنے والی معروف اداکارہ وینا ملک کا اصلی نام زاہدہ ملک ہے- 
 
پاکستانی ٹی وی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والے سمیع خان حقیقت میں ایک طویل نام کے مالک ہے- سمیع خان کا اصلی نام منصور اسلم خان نیازی ہے-
 
شان جنہیں پاکستانی فلموں کی جان قرار دیا جاتا ہے٬ کا حقیقی نام ارمغان شاہد ہے- لیکن آج دنیا انہیں صرف شان کے نام سے ہی جانتی ہے-
 
انتہائی قلیل عرصے میں پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری میں چھا جانے والی مقبول فنکارہ عائزہ خان کا حقیقی نام کنزہ خان ہے- اور کچھ عرصہ قبل ہی پاکستانی ڈراموں کے مشہور فنکار دانش تیمور کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں-
 
صبا قمر کے نام سے کون واقف نہیں٬ انہوں نے اسٹیج٬ ڈراموں کے ساتھ فلم انڈسٹری میں بھی اپنے فن کا لوہا منوایا- تاہم صبا قمر کا اصلی نام صباحت قمر زمان ہے-
 
پاکستانی ڈراموں سے تعلق رکھنے والا ایک اور عظیم فنکار جسے دنیا نبیل کے نام سے جانتی ہے- لیکن آج ہم دنیا کو بتاتے چلیں کہ ان کا اصلی نام ندیم ظفر ہے-
 
پاکستانی فلموں سے شہرت حاصل کرنے والی نور سے کون واقف نہیں- لیکن نور کا اصلی نام سونیا مغل ہے-
 
اگر ہم بات کریں ہندوستانی فنکاروں کی تو واضح رہے کہ ان کے ہاں بھی نام بدلنے کا رواج پایا جاتا ہے جیسے اکشے کمار جن کا اصلی راجیو اوم بھاٹیا ہے-
 
بھارتی فلموں کے معروف فنکار دلیپ کمار جو کسی تعارف کے محتاج نہیں ایک مسلمان شخصیت ہیں اور ان کا اصلی نام محمد یوسف خان ہے-
 
اسی طرح ہندوستانی ایکشن فلموں کے ہیرو اجے دیوگن کا بھی اصلی نام وشال دیوگن ہے-
 
تجربہ کار ہندوستانی فنکار جیکی شروف کا اصلی نام جئے کشن کاکوبھائی ہے-
 
آپ کو یہ جان کر ضرور حیرت ہوگی کہ بالی ووڈ انڈسٹری میں جان ابراہم کے نام سے مقبول اس فنکار کا اصلی نام فرحان ابراہ






About the author

160