کسی ملک کی ترقی کا انحصار صنعتی ترقی پر ھوتا ھےجس ملک کی صنعت مضبوط ھوتی ھے اس ملک کی معیشت مضبوط ھوتی ھےموجودہ دور میں جہاں صنعت نے ترقی کی ھے وہاں بہت سے مسائل بھی پیدا ھوئے ہیں کیونکہ فیکٹریوں سے نکلنے والا زہریلا پانی اور ان کی چمنیوں سے نکلنے والا دھواں بہت سی بیماریوں کا بائث بنتا ہے۔
اس لئیے کوئی فیکٹری لگانے سے پہلے اس کی جگہ کا انتخاب کیا جاتا ھے کے آیا وہ جگہ آبادی سے دور ھے یا نہیں آبادی والے علاقے سے دور فیکٹری لگانی چاہیے تاکہ اس کے کیمیکلز سے جانداروں کو کسی قسم کی کوئی پریشانی نا ہو اور کسی قسم کا کوئی نقصآن نا ہو۔
ایسی جگہ کا انتخاب کیا جاتا ھے جو زمینی لحاظ سےاچھی ھو ادھر خام مال آسانی سے لایا اور لے جایا جا سکتا ھو اور وہ جگہ ٹیکس فری زون میں ھو ٹیکس فری زون سے مراد ایسی جگہ ہوتی ہے جہاں کچھ سالوں کے لئیے اس جگہ پر فیکٹری لگانے پر ٹیکس ادا نہیں کرنا پڑتا ۔
فیکٹری لگاتے وقت سب سے پہلے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانا چا ہیے تاکہ فیکٹری سے نکلنے والے زہریلے پانی کو صآف کیا جاسکےفیکٹری سے نکلنے والے دھویں کی چمنیوں کو اتنا بلند رکھاجاےٴکہ اس سے ارد گرد کے ماحول کوئی نقصان نا ہو۔
اس کے علاوہ فیکٹری کے ورکر کے کام کرنے کی جاگہ مناسب ھو وہاں پر ایگزاسٹ کا پراپر انتظام ھو اور سب سے زیادہ توجہ سیفٹی پر دینی چاہیے فیکٹری کا وہ حصہ جہاں پر ایسی مشینیں ہوں کے ان کی تھرتھراہٹ زیادہ ھو تو اس صورت میں اس حصہ کو ایسا کیا جاےٴ اور ایسے انتظآمات کئیےجائیں کے وہ علاقہ زیادہ تھرتھراہٹ برداشت کر سکے۔