دنیا میں اللہ تعالیٰ سے ملاقات کی چند صورتیں(حصہ دوم

Posted on at


 


ملاقات کی یہ صورت بندے کے اختیار میں نہیں ہے۔ البتہ اس سے پہلے والی تینوں صورتیں بندے کے اختیار میں ہیں۔ دنیا میں ایسی ملاقاتوں کے لیے رب تعالی کا دروازہ ہر وقت کھلا رہتا ہے؟


رب تعالی کی ملاقات کی ایک صورت یہ بھی ہے کہ وہ ٹوٹے دلوں میں بستے ہیں۔ اس لیے ہم خستہ حال ٹوٹے ہوے دل والے مومنین کا خوب خیال کریں۔ نیز اللہ والوں سے ملاقات بھی اللہ تعالی کی ملاقات کا اہم زریعہ ہے؟



اللہ پر ایمان لائیں اور جناب رسولؐ جو کچھ لائیں ہیں اسے دل وجان اور زبان سے حق جانیں؟


اپنے عقائد کا جائزہ لیتے رہیں کہ کہیں ہم کفریہ کام تو نہیں کررہے۔ اور زبان سے کفریہ جملہ تو نہیں نکال بیٹھے خدانخواستہ اس قسم کی کوئی بات ہوجاے توفورا کلمہ پڑھ کر اپنے عقائد درست کر لیں؟



عبادات معاملات معاشرات اور اخلاق عمدہ سے عمدہ زندگی بھر ادا کریں؟


اللہ تعالی کی غصہ ناراضگی اور رحمت سے دور کرنے والے کاموں گناہوں سے بچیں؟


آخرت میں رب تعالی کی ملاقات مومنین کو مختلف درجات کے حساب سے ہوگی۔ عام مومنین کو جمعہ کے دن بوقت جمعہ ملاقات ہوا کرے گی۔ اور اس سے بڑھ کر بعضوں کو ہر روز بھی ملاقات ہوا کرے گی۔ جبکہ کہ سب سے بڑے درجے کے مومنین کو ایک دن میں دو دفعہ صبع وشام روزانہ ملاقات ہوا کرے گی۔ اب ہم نے یہ دیکھنا ہے کہ ہماری نیت اور کوشش کہاں تک ہے؟



اس سلسلے میں دنیا کے اندر رہتے ہوے شریعت پر پورا چل کر اور خوب دعائیں مانگ مانگ کر ان سے ملاقات کا زیادہ سے زیادہ وقت لے لیں۔ کیونکہ آخرت کی یہ ملاقاتیں دنیا میں اعمال و کردار کے حساب سے ہوں گی۔


اس لیے اب وقت ہے کہ اس مسئلے کی طرف توجہ دیں اور آخرت کی روزانہ صبع وشام والی ملاقات ہم یہیں پر روزانہ مانگا کریں۔ ایک محدث کا ارشاد ہے کہ جنت میں اللہ تعالی کی زیارت لوگوں کو اسی حساب سے ہو گی۔ جس حساب سے وہ نماز جمعہ کے لیے جلد از جلد آیا کرتے تھے؟



160