حضرت عمر فاروقؓ

Posted on at


حضرت عمر فاروقؓ کا نام ہماری زبان پر آتے ہی ہمارے ذہین میں خلیفہ دوٗم کا خیال آتا ہے جی ہاں حضرت عمر فاروقؓ ہمارے دوسرے خلیفہ تھے آپ کا لقب فاروق اور نام عمرؓ تھا آپؓ اتنے بہادر تھے کہ دشمن آپؓ کے سامنے آنے کی جرٗات نہیں کرتے تھے آپؓ حضرت ابو بکرؓ کے بعد خلیفہ بنے آپؓ کے دور حکومت میں بہت سے ایسے کام ہوےٗ جن کی مثال نہیں ملتی۔ آپؓ حکومت کا ہر کام صحابہ کرامؓ کے مشورے سے کرتے تھے



 آپؓ کے دروازے ہر خاص اور عام شخص کے لیے کھولے رہتے تھے آپؓ ہر سوالی کے آنے پر اس کی ہر ممکن مدد کرتے آپؓ کی دور حکومت میں ہی پالیس اور فوج کے محکمے قامٗ ہوےٗ اور مجرموں کے لیے جیل خانے تیار کراےٗ تاکہ ان کو سزا دی جا سکے آپؓ نے ڈاک کے لیے محکمہ کھولا کیونکہ آپؓ سے پہلے ڈاک لانے اور لے جانے کا کویٗ انتظام نہ تھا آپؓ ہر علاقے کے حاکم کو اور قاضی کو اس کے حقوق آچھی طرح سمجھاتے اور فرماتے کہ وہ ہر فریادی کی فریاد سنیں اور مجرموں کو فوراً سزادیں



 آپؓ کا دور خلافت اسلامی تاریخ کا بہت سنہرا دور ہے آپؓ کے دور میں بہت سی فتوحات ہوئیں اور مسلمانوں کا دنیا کی عظیم ریاستوں میں شمار ہونے لگا آپؓ کو فضول خرچی اور نمائش سے بہت نفرت تھی آپؓ نے بہت سادہ زندگی گزاری تھی آپؓ فرماتے کہ اگر میری حکومت میں ایک کتا بھی بھوکا سو گیا تو اس کا بھی مجھے میرے اللہ کو جواب دینا پڑے گا اللہ تعالیٰ حضرت عمر فاروقؓ کو جنت نصیب کرے اور ہم سب مسلمانوں کو حضرت عمر فاروقؓ کی سیرت اور اُن کے نقش و قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے


   (آمین)




About the author

bilal-aslam-4273

i am a student

Subscribe 0
160