“ڈینگی وائرس“

Posted on at


آجکل  “ڈینگی وائرس“ نے تباہی مچا رکھی ہےاور یہ عام طور پر طبی تحقیق کے مطابق ایک مخصوص محچھر یعنی چتکبرے کالے مچھر کے کانٹے واقع ہوتا ہے اور اسی سے جسم میں داخل ہوتاہے۔

                         

عام طور پر یہ چتکبرا کالا مچھر گندگیوں کے بجائے صاف پانی کو ترجیح دیتا ہے اور اسی میں پرورش پاتا ہے  لٰہذا  اپنے پانی کے برتنوں اور کھانے کے برتن  اور ٹنکیوں کو ڈھانپ کر رکھنا بہت سخت ضروری ہےاور یہ ضروری ہے کہ آپ اپنے گھر اور اطراف میں تین دن سے زائد پانی جمع نہ رہنےدیاجائے۔
ڈاکٹروں کے نزدیک ڈینگی وائرس  کوئ اچھوت نہیں ہے اور نہ اس کے مریض کے سانس یا چھونے کے ذریعے دوسرے کو اس کی بیمارینہیںلگتی ہے۔  ڈینگی وائرس خون جمانے والے خلیات (CELLS) کو کم کر کے ختم کر دیتا ہےاور  صرف لیبارٹری ٹیسٹ کے ذریعے ہی اس وائرس کی تشخیص ممکن ہے، یہ ٹیسٹ بخار ہونے کے 5 دن کے بعد کروانا ضروری ہوتا ہے۔اسمیں عام طور پر مریض کو 2 تا 5 دن تک مسلسل بخار اورہلکا  درد سر رہتا ہے۔

             

             

اکثر تیز بخار کے باعث بعض مریضوں کے جسم میں درد اور جلد پر گہرے قسم کے  دھبے بھی پڑھ جاتے ہیں جو کہ عام طور پر  6 تا 10 روز تک  باقی رہتے ہیں۔
اکثر بدن پر گہرے  دھبوں کے ساتھ ساتھ، مسوڑھوں سے خون اور ناک یا منہ سے خون یا پھر  خون کی الٹی اور فضلے میں خون کی شکایت بھی ہوتی ہے جو کہ اس بیماری کی انتہائی علامت ہے۔

         

               

ڈینگی کے مریض کے لئے  روحانی علاج

(1) یاسلام 33 بار (اول و آخر ایک بار دورد شریف) پڑھ کر ڈینگی کا مریض اپنے اوپر دم کر لے اور پانیپر دم کرکے پئے۔ (یہ عمل روزانہ ایک بار کرنا ہے، دوسرا شخص بھی پڑھ کر دم کر سکتا اور پلا سکتا ہے، یہ عمل ہر مرض کے لئے مفید ہے)
(2) یاسلام کا ورد اٹھتے بیٹھتے، چلتے پھرتے، باوضو بےوضو کرتے رہئیے، انشاءاللہ عزوجل ڈینگی اور ہر طرح کی بیماری و مصیبت سے نجات ملے گی، اور روزی میں بھی برکت حاصل ہو گی۔ (ورد کے دوران وقتاً فوقتاً درود شریف بھی پڑھتے رہئیے)

ڈینگی وائرس سے بچنے کا وظیفہ

یامھیمن 29 بار (اول و آخر ایک بار درود شریف) روزانہ ایک مرتبہ (وقت کی قید نہیں) پڑھنے والا انشاءاللہ عزوجل بمع ڈینگی ہر بیماری و آفت اور ہر رنج و بلا سے محفوظ رہے گا۔ (مخلصاً 40روحانی علاج‘ مطبوعہ مکتبۃالمدینہ)

 مضمون نگار عابد رفیق 



About the author

abid-rafique

Im Abid Rafique student of BS(hons) in chemistry and and now i m writer at film annex. I belong to pakistan.

Subscribe 0
160