مظاہرین کی پی ٹی وی کی عمارت پر عملہ

Posted on at


ابھی تھوڑی دیر پہلے میں گھر میں ٹی وی دیکھ رہا تھا کہ ایک خبر نے محجھے چونکا دیا کہ اسلام آباد دھرنے کے شرکاء میں سے کچھ مشتعل مظاہرین  نے پی ٹی وی کی بلڈنگ پر عملہ کرکے وہاں پر کام کرنے والے عملے کو یرغمال بنا لیا ہے۔

محجھے پہلے تو صرف یہ ایک میڈیا کا جوٹ لگا جو صرف اُن کی کمائی میں اضافہ کر سکتا تھا لیکن بعد میں یہ ضبر سچ ثابت ہوئی تو بڑا دکھ ہوا۔ یہ عمارت تو ریاست کی عزت وقار اور قانون کی نشانی ہوتی ہے لیکن پتہ نہیں پاکستانی عوام کو کب عقل آئے گی اور یہ سمجھ جائیں گئے کہ ان عمارتوں پر حملہ کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

یہ لوگ نہیں جانتے کہ اگر ان کے ساتھ کوئی زیادتی ہوئی بھی ہر تو اُس میں لوگوں کا قصور ہو گا لیکن ریاست کی ان عمارتوں نے ان کا کیا بگاڑا ہے؟ یہ تو ہمارت ہے پیسے سے بنائی گئی ہیں اور اسی طرح گاڑیوں کو جلانا توڑ پھوڑ کرنی یہ سب جاہیلوں والے کام ہیں۔

ہم سب پاکستانی ہیں اور ہمیں قانون کے ساتھ ساتھ اس ملک کی ہر ایک چیز کی حفاظت کرنی چاہیے اور اگر کوئی بیرونی قوت بھی ایسا کرئے تو اُسے روکنا چاہیے۔



About the author

abid-rafique

Im Abid Rafique student of BS(hons) in chemistry and and now i m writer at film annex. I belong to pakistan.

Subscribe 0
160