ماحول

Posted on at


ایک زمانہ تھا کے زمین، پانی،اور ہوا کو انسانی ڈرامے کے پس منظر کے طور پر دیکھا جاتا تھا.لیکن اب یہ شدید بحث و مباحث اور فکر مندی کی چیزیں بن چکا ہے. ٥٠ کی دہائی میں صرف چند ہی با خبر سائنسدان ہماری موجودہ مایوسی کے بارے میں پیشن گوہی کر رہے تھے ،اس سلوک پر جو انسان زمین کے ساتھ کر رہا تھا. وسائل محدود دکھائی دیتے تھے. ہوا تازہ اور صاف تھی. دریا اور سمندر کو ایسے عناصر کے طور پر دیکھا جاتا تھا کے ان کو قابو میں لا کر بجلی پیدا کی جا سکتی ہے. اور غلاظت اور گندگی کو ٹھکانے لگایا جا سکتا ہے. 

                                            لیکن نسبتاً کم وقت میں اس کے استعمال کے چکر اور دوبارہ قابل استعمال ہونے سے اس کے غلط استعمال اور اور تباہ ہونے کی طرف فطرت کی توازن کے بگڑنے کے خطرے کو دیکھا.، اور اگر ہم محتاط نہ ہوۓ تو یہ بتدریج ختم ہو جی گا. 

                                                        ہمارا ماحول اب ایک معاشرتی مسلہ ہے. یہ اب صرف اور صرف سائنس کا مسلہ نہیں. گزشتہ صدی کے چوتھائی حصّے میں فضائی، آبی،اور زمینی آلودگی اضافے کے ساتھ ساتھ یہ دنیا جس میں ہم رهتے ہیں آبادی کے ایک بارے حصّے کو صحت اور فلاح کے مسائل سے دو چار کر دے گی. 

                                  ایک گندی جھیل اور اس کا پانی نہ صرف ارد گرد کے لوگوں کو متاثر کرتا ہے بلکے پورے ماحول کو متاثر کرتا ہے، اس سے بہت سے انسان ، جانور اور نباتاتی ماحول متاثر ھوتا ہے. اور اانہی جانوروں سے طرح طرح کی بیماریاں انسانوں میں بھی منتکل ہوتی ہیں. ہر ایک جاندار اکو سسٹم میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور . ماحول میں جو فوڈ چین پایا جاتا ہے وو ہر حیاتیات پر انحصار کرتا ہے. دنیا می موجود ہر چیز ایک دوسرے سے وابستہ ہے. سورج کی روشنیپودوں کے لئے خوراک کی حیثیت رکھتی ہے تو تو پودے جانوروں اور اور بہت سے پودے ، پھل انسانوں کے لئے اور اور بہت سے جانور بھی انسانوں کے لئے خوراک کی حیثیت رختے ہیں اور اسی طرح اس دنیا کی فوڈ چین بنتی ہے. 

                               اور ماحولیاتی آلودگی سے بہت سی بیماریاں پھیل رہی ہیں. جو حیاتیات کے لئے نہایت ہی نقصان دہ ہیں. ہمارے ماحول میں اس وقت اس قدر زہریلے کیمیکلز بھر چکے ہیں کے کوئی بھی شخص بیماری سے پاک نہیں ہمیں اپنے ماحول کو صاف کرنے کے لئے ضروری اقدامات کرنے چائے. 



About the author

blue_eyes

just different.........

Subscribe 0
160