بھوک ١

Posted on at


بھوک جسے مٹانے کے لئے انسان کچھ بھی کر سکتا ہے. اور اپنا پیٹ بھرنے کے لئے کسی بھی جائیں یا کسی نہ جائز ذریعے کو اپنا سکتا ہے. بعض لوگ صرف پیٹ نہیں بھرتے بلکہ دل بھی بھرتے ہیں. بعض لوگوں کو پاس بے انتہا کا پیسا ھوتا ہے اور کچھ کے پاس پیٹ بھرنے کے لئے بھی نئی اتنا بھی نہیں کے اپنے گھر کے کسی ایک فرد کا بھی پیٹ بھرنا تو دور کی بس ذرا سا روٹی بھی دے سکیں. ایک وجہ تو یہ کے نفسہ نفسی کا عالم ہے.کسی کو کسی کی کوئی بھی پرواہ نہیں کسی کو کوئی غرض نہیں کے اس کا پڑوسی کس حال میں ہے تو دور کسی کا کیا خیال رکھنا.

                                      بہت سے لوگ صدقہ خیرات کرتے ہیں. لیکن اب جو وقت ہے اس میں یہ جو صدقہ وغیرہ ہے نہ بس نام کا ہی ہے. صرف و صرف دکھاوا ہی ہے. سب کو دکھانے کے لئے کے ہم بہت ہی اچھے لوگ ہیں لوگوں کی مدد کرتے ہیں بڑے لوگوں میں ہمارا شمار ہو، ہمارا بار بار نام لیا جاۓ تعریف کی جاۓ صرف اسی لئے ہی ایسا کیا جاتا ہے. ورنہ جہاں کوئی دیکھنے والا نہیں وہاں ایک پڑوسی ہی بھوکا سو رہا ھوتا ہے اور کسی کو کوئی پرواہ نہیں ہوتی کسی کو پتا تک نہیں چلتا کیوں کے دل سے کوئی پرواہ ہی نہیں......

                                  اور یہ حال حکومت کا بھی ہے صرف آپنی کرسی سنمبھال کر رکھنی ہے عوام کی پرواہ نہیں. اب جو عمران خان ہیں انہوں نے کروڑوں اس آزادی مارچ میں لگا دیے. لیکن خیبر پختون میں ان کے آدھے پیسوں کا بھی کوئی کام نہیں کیا... یہاں لوگ بھیک مانگتے ، پھٹے کپڑوں میں، روتے بلکتے بچے، چھوٹے چھوٹے بچے غربت کے ہاتھوں سکولوں سے دور کچرا چن رہے ہیں نوکریاں کر رہے ہیں. لیکن اسے پہلے کرسی چاہیے. اقتدار چاہیے. جو ابھی ایک صوبے سے یہ نہ مٹا سکا وہ کرسی حاصل کرنے کے بعد کیوں کر پورے ملک کے لئے سب کرے گا. جب اے گا تو کہے گا. جیسا کے اپ سب جانتے ہیں ک اس ملک کو پہلے سیاست دانوں نے بہت لوٹا اب اس ملک میں کچھ نہیں بچا. میں آپنی پوری کوشش کروں گا اس ملک کو صحیح کرنے کی لیکن اس کے لئے بہت وقت درکار ہے اور اس کے یہ کہتے کہتے ہی اس کی حکومت کا وقت ہی چلا جاۓ گا.. 



About the author

blue_eyes

just different.........

Subscribe 0
160