ہزارہ میں ٹریفک جام کے مسائل

Posted on at


ہزارہ میں ٹریفک جام کے مسائل
شاہراہِ ریشم ہزارہ کی مصروف ترین شاہراہ ہے۔ ہزارہ ڈویژن کے مختلف اضلاع کو وفاقی اور صوبائی دارلحکومت سے ملانے کے لےے اسی شاہراہ کو استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ پاک چین تجارت اور دیگر بھاری گاڑیوں کا کثیر تعداد میں گزر بھی اسی مصروف ترین شاہراہ سے ہوتا ہے۔ ہزارہ ڈویژن کے تقریباً تمام گنجان آباد شہر اور قصبات اسی شاہراہ کے دونوں اطراف واقع ہیں۔ ان آبادیوں میں دکانیں ، تجارتی اور کاروباری مراکز اور لاتعداد ریڑھیاں اور ٹھیلے سڑک کے بالکل ساتھ کھڑے رہتے ہیں جن میں آئے روز اضافہ ہوتا رہتا ہے۔ ہزارہ کے مختلف علاقوں کی سوغاتوں سے لطف اندوز ہونے والے افراد دکانوں کے بالکل سامنے اور عموماً سڑک کے کناروں پر اپنی گاڑیاں پارک کرتے ہیں، جس کے باعث پہلے سے رش اور ہجوم کا شکار شاہراہِ ریشم ٹریفک کے لےے مزید سکڑ جاتی ہے۔ نتیجتاً پیدل چلنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور سڑک عبور کرنا بھی دشوار ترہو جاتا ہے۔ حادثات کی بھرمار اور قیمتی جانوں کا زیاں معمول بن چکا ہے۔ سونے پر سہاگہ یہ کہ شاہراہِ ریشم کے مختلف مقامات پر عرصہ دراز سے تعمیرات، مرمت اور توسیع کا کام جاری ہے جس میں بد انتظامی اور تاخیر کے باعث عوام کو سہولت کے بجائے صہوبت سے گزرنا پڑتا ہے۔ ان تمام وجوہات کے باعث شاہراہِ ریشم پر ٹریفک جام روز کا معمول بن چکا ہے اور عورتوں بچوں اور مریضوں کو گھنٹوں تک ٹریفک کی بندش کے باعث ذلیل و خوار ہونا پرتا ہے۔ یہ خوش آئند خبر ہے کہ وزیرِ اعظم نوز شریف آئندہ چند روز میں 67 ارب کی لاگت سے قائم ہزارہ ایکسپریس وے کے تعمیراتی کام کا افتتاح کرنے والے ہیں جس سے ٹریفک کے بہاﺅ میں روانی آئے گی۔ فاصلے مختصر ہوں گے اور وقت اور ایندھن کی بچت ہو گی۔ تاہم ہنوز دلی دور است کے مصداق اس شاہراہ کی تعمیر میں عرصہ دراز درکار ہے۔ اس لمبے عرصے کے دوران شاہراہِ ریشم پر ٹریفک کے بہاﺅ میں روانی، حادثات کے تداک اور تجاوزات ہٹانے کے لےے سخت انتظامی اقدامات کی ضرورت ہے۔ وزیرِ اعظم خصوصی دلچسپی لے کر نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ذمہ داروں کو شاہراہِ ریشم پرتعمیراتی کام برق رفتاری سے مکمل کرنے کی ہدایات جاری کریں۔ لاہور میٹرو بس منصوبہ گیارہ ماہ میں مکمل ہو سکتا ہے تو شاہراہِ ریشم کا تعمیراتی کام تاخیر کا شکار کیوں ہے ؟



About the author

Nidaa

Hiiiii I am Nidaaaa

Subscribe 0
160