ہمارے ملک کے اہم ترین مسائل

Posted on at


جب پاکستان اور ہندوستان تقسیم ہوا تو پاکستان کے حصّے میں بہت کم وسائل اے . اور اس وقت پاکستان کے پاس صرف ایک ٹیکسٹائل مل اور ایک جوٹ مل تھی .لیکن اس وقت پاکستان نے بہترین کارکردگی دکھائی اور پاکستان کی فی کس آمدنی اشیا میں سب سے زیادہ تھی.  

               اگر ہم کچھ عرصہ پہلے  پی نظر ثانی کریں تو انڈیا کے مقابلے ہمارا پاورٹی ریٹ بہت کم تھا اور ہم بری خوشی سے اس بات کو بتاتے تھے . لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ہمارا ملک ترقی کی دوڑ میں بہت پیچھے رہ گیا. ملکی سیاست نے پاکستان کی معیشت کو تباہ و برباد کر دیا اور منگاہی کے حد سے بڑھ جانے  کی وجہ سے غربت پروان چڑھ گئی . 

غربت پاکستان کا ایک اہم مسلہ ہے. آج کے دور کا شدت پکڑنے والا اہم مسلہ مہنگاہی کا حد سے بڑھ جانا  ہےاس وقت ہمارا ملک بہت سے مسائل سے دو چار ہے. مہنگاہی نے ایک عام انسان کی کمر توڑ دی ہے.

                               غربت کی سب سے اہم وجہ مہنگاہی ہے. گھر کو چلانے کے لئے ایک فرد کی کی نہایت ہی کم پڑھ گئی ہے. اسی لئے گھر کے چوتھے بچوں نے ب تعلیم کو خیر آباد کہ دیا ہے اور بہت سے گھروں کے چوتھے بچے کام کرتے ہیں اور پیسے کماتے ہیں. کیوں کے بچوں نے پڑھائی چھوڑ دی اسی وجہ سے ملک کا شرح خوانگی بہت کم ہے. جب ملک کو ترقی کے لئے پڑھے لکھے لوگوں کی سخت ضرورت ہے. دن رات محنت کے باوجود لوگوں کی آمدنی کم ہے. مہنگاہی کیوں کے بہت زیادہ ہے اس لئے لوگوں کی محنت کا سلا انہیں بہت کم ملتا ہے. سارا دن محنت اور کام کے باوجود اکثر لوگوں کو بھوکے پیٹ ہی سونا پڑھتا ہے.

                           غربت اور مہنگاہی کی سب سے اہم دوسری بڑ ی وجہ گیس اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ ہے. بجلی اور گیس نہ ہونے کی وجہ سے سارا سارا دن فکتریاں بند پڑھی رہتی ہیں اور ان میں کام نہ ہونے کی وجہ سے ضروریات کو پورا کرنے کے لئے مال امپورٹ کرایا جاتا ہے جو ملکی معیشت کو بہت کمزور کر رہا ہے اور ہمارا دن با دن قرضے تلے دبتا جا رہا ہے. اور اپنے ملک میں کام نہ ہونے کی وجہ سے چیزیں مہنگی ہیں اور لوگوں کا روزگار بھی بند ہے. لوگ روزی کمانے بھر کے ممالک کا رخ کر رہےہیں  تا کے وہ خوشال زندگی بسر کر سکیں. اور اپنے ملک کو نقصان  ہو رہا ہے.

                         تیسرا اہم ترین مسلہ کرپشن ہے. اگر اس ملک میں کرپشن کو جڑھ سے اکھاڑ کر پھینک دیا جا ے تو ملک کی معیشت کو بچایا جا سکتا ہے. اور ہمارا ملک پھر سے ترقی کر سکتا ہے. اور غربت اس ملک سے ختم ہو سکتی ہے. 



About the author

blue_eyes

just different.........

Subscribe 0
160