زراعت

Posted on at


جب سے انسانی زندگی کا آغاز ہوا تب سے زراعت یعنی کھیتی باڑی کا کام بھی شروع ہوگیا اور جب تک یہ دنیا قائم رہے گی زراعت کا کام بھی جاری رہے گا زندہ رہنے کیلئے انسان کھانے پر مجبور ہے اور یہ زراعت ہی کا شعبہ ہے جو انسانوں کیلئے خوراک پیدا کرنے میں دن رات مصروف رہتا ہے زراعت کسی بھی ملک کیلئے بہت اہمیت رکھتی ہے اسی طرح زراعت پاکستان کیلئے بھی بہت اہمیت رکھتی ہے زراعت سے ملک کی معیشت مضبوط ہوتی ہے ساتھ ساتھ عوام بھی خوشحال ہو جاتی ہے آج سے چالیس سال پہلے کسان کھیتی باڑی کے سارے کام ہاتھوں اور ڈنگروں کی مدد سے کرتا تھا کھیت میں حل چلانا کنویں سے پانی نکالنا اور گنے کا رس نکالنے کیلئے ڈھور ڈنگروں سے کام لیا جاتا تھا.



مگر اب کھیتی باڑی کے کاموں کیلئے سائنس دانوں نے مشینیں ایجاد کرلی ہیں ٹریکڑر کی مدد سے حل چلایا جاتا ہے فصل کی کٹائی اور گہائی کا کام ہارویسٹر کی مدد سے ایک ساتھ عمل میں آتا ہے ٹیوب ویل کے ذریعے کھیتوں کو سیراب کیا جاتا ہے اس سے پیداوار میں اضافہ ہوتا ہے اور وقت کی بچت ہوتی ہے اور اس اضافے کی مدد سے ملک کو بھی بہت فائدہ ہوتا ہے جتنی پیداوار زیادہ ہوگی ہمارا ملک خوراک کے معاملے میں خود کفیل ہوگا اور دوسرے ملکوں کا محتاج بھی نہیں ہونا پڑے گا اور اگر ہم اپنی ضرورت سے زیادہ اناج پیدا کریں گے تو دوسرے ملکوں کو بھی برآمد کر سکیں گے اور بہترین زرِ مبادلہ کما سکتے ہے.



پاکستان میں کپاس کی فصل کو بھی بڑی اہمیت حاصل ہے کپاس کے موسم میں اس کی بہت زیادہ کاشت کی جاتی ہے اور اسے دوسرے ملکوں میں بھی برآمد کرکے بہت زیادہ زرِ مبادلہ کماتے ہے زراعت کی بدولت بہت سے کارخانے فیکٹریا اور کپڑا بنانے والی ٹیکسٹائل ملیں سب زراعت کی بدولت ہے چاول کی ملیں خوردنی تیل بنانے اور شوگر ملیں سب زراعت سے وابستہ ہیں دالیں سبزیاں اور پھل اور چاول انسانی خوراک کا حصہ ہے ملک کی خوشحالی کیلئے کسان کی خوشحالی ضروری ہے اس کیلئے حکومت کو چاہیے کسانوں کو زیادہ سہولتیں دیں اور ان کی مشکلات کو کم کرنے میں ان کی مدد کریں اس طرح ہمارا ملک زراعت کے شعبے میں بہت ترقی کرے گا.




About the author

bilal-aslam-4273

i am a student

Subscribe 0
160