غیر اخلاقی گفتگو

Posted on at


غیر اخلاقی گفتگو مطلب سے تو سب ہی واقف ہیں ... غیر اخلاقی گفتگو میں بہت سی باتیں آ جاتیں ہیں لیکن میرا اشارہ کچھ خاص باتوں کی طرف ہیں جن میں سب سے اہم بات گالی گلوچ ہے... 

      اگر کسی کی بات پی غصہ آ جاۓ تو گالیاں دینا تو ایک عام سی بات ہے.اور گالیاں تو جیسے مردوں کا تکیہ کلام ہو....کے بات ہوئی نہیں ابھی پوری کے گالیاں دینی شروع  اور اگر کسی انسان پے غصہ آ جاۓ تو پھر تو اس کی خیر نہیں.. غصہ اس پے اور گالیاں اس کے گھر والوں کو جن کا کوئی قصور نہیں قصور تو دور کی بات ان کو تو پتا بھی نہیں ک کہاں کیا بات ہو رہی ہو گی کے ہمیں پیسہ جا رہا ہے بلا وجہ ہی.....

                   غصہ تو آپنی جگہ ٹھیک لیکن اب کہتے ہیں نہ کے زمانہ بدل گیا ہے اور وقت ترقی کر رہا ہے ہم آگے نکل رہے ہیں .......آگے تو نکل رہے ہیں لیکن آپنی تربیت ، اخلاق اور دین کو بہت پیچھے چھوڑ رہے ہیں

.... ہمیں اسلام کے حوالے سے اگر کچھ یاد رہتا ہے تو وہ ہے صرف اور صرف عورت کے پردے کا اسلام ....اس کے علاوہ باقی سب ٹھیک .... باقی تو جو کوئی جو چاہے وہ وہ کر سکتا ہر چیز کی اسلام میں اس کے مطابق معافی بھی ہے اور اجازت بھی لیکن اسلام بس عورت کے لئے ہے اسی سے شروع اور اسی پے ختم

......

    گالیاں تو آج کل مذاق بن گئی ہیں مذاق مذاق میں اگلے کو تو....... دوستوں میں تو یہ چیز اس قدر عام ہے کے..... ہر وقت ایک دوسرے کو گلیوں سے پکارنا ایک دوسرے کے نام لینا.... خدا کا خوف ہی نہیں رہا...  بھول گے سب اسلامی تعلیمات کو.... کے ہمارا مذہب ہمیں کیا سکھاتا ہے... ہماری گفتگو کیسی ہونی چائیے ہمارے الفاظ کیسے ہونے چائیے ... ہمیں آپنی گفتگو کو اور لہجے کو بہت حد تک درست اور اسلام کےمطابق کرنا چائیے ................



About the author

blue_eyes

just different.........

Subscribe 0
160