وہ ایک بات بہت تلخ کہی تھی اُس نے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Posted on at


انسان کی زندگی میں ہزاروں لوگ آتے اور جاتے ہیں، کچھ لوگ اچھی یادیں دیکر جاتے ہیں اور کچھ لوگ زندگی میں ایک عذاب بن کر آتے ہیں اور زند گی کو اجیرن بنا دیتے ہیں اور بعض اوقات ایسا بھی ہوتا ہے کچھ لوگ ہماری زندگی میں بلکل خاموش سمندر کی طرح ہوتے ہیں اور اُن کی حثیت کا اندازہ ہمیں ویسے نہیں ہوتا بلکہ اُن کی یاد ہمیں آتی ہے اُن کے  چلے جانے کے بعد۔۔۔۔۔

              

میں نے گذشتہ بلاگ میں عرض کیا تھا کہ انسان کی زندگی کی مثال ایک ایسے پلیٹ فارم کی سی ہے جس پر ہزاروں لوگ دن میں آتے جاتے ہیں تو اسکا مطلب ہے کہ ہماری زندگی میں کئی قسم کے لوگ آتے ہیں۔ اگر مختصر بات کی جائے تو جو لوگ ہمارے بہت قریب ہوتے ہیں اُن میں سے اگر کوئی ہمیں چھوڑ جائے تو بہت دکھ ہوتا ہے اور اگر وہ تلخ کلامی سے زندگی سے رخصت ہوں تو اور بھی ذیادہ دکھ ہوتا ہے۔

                    

اکثر ہماری زندگی میں ایسے لوگ آجاتے ہیں جن کو ہم پوری دنیا سمحجھ جاتے ہیں اور بے پناہ اعتبار، محبت اور بروسا کرنے لگتے ہیں۔ جب اس حثیت کا کوئی ہماری زندگی سے چلا جائے تو ہمیں بہت دکھ ہوتا ہے اور ہماری زندگی بکھر سی جاتی ہے۔ میری زندگی میں بھی کوئی ایسا ہی تھا مگر شاید وہ محجھے سمحجھ ہی نہیں سکا اور اگر ایسا کوئی آدمی جاتے ہوئے آپ کو کچھ بُرا بھلا کہہ کر چلا جائے تو اور بھی ذیادہ دکھ ہوتا ہے اس حوالےسے شاعر کیا خوب کہتا ہے کہ

              وہ ایک بات بہت تلخ کہی تھی اٗس نے

                بات تو یاد نہیں، یاد ہے لہجہ اُس کا

بقلم : عابد رفیق



About the author

abid-rafique

Im Abid Rafique student of BS(hons) in chemistry and and now i m writer at film annex. I belong to pakistan.

Subscribe 0
160