محبت کس کو کہتے ہیں؟

Posted on at


آج کا میرا سوال یہ ہے کہ محبت کس کو کہتے ہیں؟ اس سوال کا جواب تو بہت لوگ دیتے ہیں مگر آج تک زیادہ تر اسکا مطلب غلط ہی سمحجھے ہیں۔ کچھ لوگ محبت کا مطلب بہت غلط لیتے ہیں اور اسے ایک گناہ کبیرہ جانتے ہیں۔ میرے نزدیک ایسے لوگ مجرم ہیں کیونکہ محبت کے جذبے سے ہی انسان انسان ہے اور اگر کسی کے پاس یہ جذبہ نہیں ہے تو وہ حیوان ہے۔


          


محبت کے جذبے کی مثال یہ ہے کہ جو آپ اپنے عزیزوں کے لیے رکھتے ہیں۔ یہ وہ سچا جذبہ ہے جو آپ اپنے والدین، بہن بہائیوں اور رشتہ داروں کے لیے رکھتے ہیں۔ میرے نردیک محبت اگر ماں باپ ، اور گھر والوں سے ہی کی جائے تو بہتر رہتی ہے اور اگر اسکے علاوہ اگر مال و دولت سے یا چیزوں سے محبت کی جائے گی تو نقصان دہ ثابت ہوگی۔


         


محبت کا جذبہ ایک سچا جذبہ ہوتا ہے اور یہ تحفے تحائف یا موم بتی جلا کر کسی بڑے ہوٹل میں بیٹھنے پر منحصر نہیں کرتا، بلکہ یہ وہ عزت ہے جو ہم دوسرون کو دیتے ہیں اور اُن کا خیال رکھتے ہیں، محبت اُس اعتبار کا نام ہے جو ہم کسی دوسرے پر کرتے ہیں۔ 


       



About the author

abid-rafique

Im Abid Rafique student of BS(hons) in chemistry and and now i m writer at film annex. I belong to pakistan.

Subscribe 0
160