ملیریا کیا ھے؟

Posted on at


ملیریا کیا ھے؟



ملیریا اٹالین لفظ ھےجو دو الفاظ سے ملکر بنا ھے۔ "میلا" جس کے معنی غیر شفاف یا گندے کے ھیں اور ایریا جس کے معنی ھوا کے ھیں۔


 



   ھر سال دنیا کی آبادی کا کثیرحصہ ملیریا کا شکار ھوتا ھے۔ ملیریا کا شکار صرف غریب ممالک ھی نہیں بلکہ ترقی یافتہ ممالک بھی ھوتے ھیں۔ پاکستان میں ملیریا کی شرح اموات تقریبا۵۰۰۰۰ پچاس ہزار سالانہ ھے۔ ملیریا ایک پیراساءیٹ اس بیماری ھے جو ایک مادہ مچھر کے کاٹنے سے ھوتی ھے۔ اس مادہ مچھر کو اینوفلیز کہتے ھیں یہ اپنی غزایٗ ضروریات پورا کرنے کے لیےانسان کا خون چوستی ھے تو ایک پیراساءیٹ پلازموڈیم بھی انسانی جسم میں داخل کر دیتی ھے۔ پلازموڈیم خون کے سرخ خلیوں پر حملہ کرتا ھے اور انھیں نقصان پہنچاتا ھے۔ اگر بروقت علاج نہ کیاجاےٗ تو اس سے انسان قومہ میں چلا جاتا ھےاور بلآخر موت واقع ھو سکتی ھے۔ 


ملیریا کی علامات


۔ مریض کو ملیریا میں عموما وقفے وقفے سے تیز بخارھوتا ھے۔


۔ مریض کو سر میں شدید درد ہو سکتا ھے۔ 


مریض کو تھکاوٹ ھوتی ھے اور پسینہ بھی آتا ھے۔


۔ مریض کو بخار کے ساتھ سردی اور کپکپی بھی محسوس ھوتی ھے۔


۔ مریض کو متلی اور قے کی کیفیت بھی ھو سکتی ھے۔


۔ مریض کے پیٹ میں درد اور دست بھی ھو سکتے ھیں۔


ملیریا سے بچاوٗ کے طریقے


۔ گھروں میں مچھر مار دوا کا سپرے کرواںٗ۔



 


۔ مچھروں کے خاتمے کے لیےگھروں کے اردگرد سے کھڑے پانی کو ختم کریں۔


۔ اگر کھڑے پانی کو ختم کرنا ناممکن ھو تو پانی پر مچھر مار دوا یا مٹی کے تیل کا چھڑکاوٗ کریں۔


۔ گلیوں اور نالیوں کی مکمل صفایٗ کرواںٗ۔


۔ رات کو سوتے وقت مچھر دانی کا استعمال کریں۔



 


۔ ملیریا ھو جانے کی صورت میں اپنے معالج سے رجوع کریں۔




About the author

ahadaleem

I m Muhammad Aleem from Chishtian, Distt. Bahawalnagar. I have done my MBA Finance from University of Lahore, Lahore.

Subscribe 0
160