اخبار کی طرح لپٹ جانے والا ٹیبلٹ کمپیوٹر

Posted on at


آپ کو اپنا چھوٹا کمپیوٹر ٹیبلٹ بہت پسند ہوگا لیکن بعض اوقات جب آپ کے پاس سامان زیادہ ہوتا ہے تو اس وقت آپ یہ خواہش کرتے ہوں گے کہ کاش میں اس کو اخبار کی طرح موڑ کر بغل میں دابا سکتا یاتہہ کر کے اس کو جیب میں رکھ سکتا۔



بہت جلد اب ایسا ممکن ہو جائے گا۔ اس مقصد کے حصول میں وہ ٹیکنالوجی بہت کامیابی ثابت ہوئی ہے جس کو استعمال کرتے ہوئے الیکٹرانک آلات کو فولڈ کرنا یا موڑنا ممکن ہوگا۔ اب تک اس قسم کے کمپیوٹر کے پیچیدہ قسم کے پرزے یعنی کاغذ جیسی پتلی پلاسٹک شیٹس پر تیار الیکڑانک سرکٹس بہت محدود تعداد میں لیباٹریوں میں دستیاب تھے اور ایسے پرزے بعض مخصوص آلات ہی میں استعمال کیئے جاسکتے تھے لیکن سرے یونیورسٹی کے ریسرچرز نے فلپس کمپنی کے ساتھ کام کر تے ہوئے اپنا ’’سورس گیٹڈ ٹرانسسٹر‘‘ تیار کیا ہے۔ یہ ایک سادہ سرکٹ ہے جسے اسمارٹ آلات کے لیئے بنانا بہت آسان ہوگا۔    



اس کا مطلب یہ ہے کہ مستقبل قریب میں لچک دار قسم کے ٹیبلیٹ عام دستیاب ہوں گے۔ سورس گیٹڈ ٹرانسسٹر بجلی کی لہرکو  اس وقت کنٹرول کرتا ہے جب یہ کرنٹ سیمی کنڈکٹر میں داخل ہوتی ہے اسطرح سرکٹ کے کام نہ کرنے کے امکانات کم ہو جاتے ہیں



 


بجلی موثر طریقے سے استعمال ہوتی ہے اور اس کو بنانے کا خرچہ بھی کم ہوتا ہے۔ ان خوبیوں کے باعث ‘‘سورس گیٹڈ ٹرانسسٹر’’1 مستقبل کے الیکٹرانک آلات کیئے آئیڈل ٹیکنالوجی سمجھی جارہی ہے جسے لچکدار قسم کے الیکڑانک آلات میں استعمال کرنا ممکن ہوگا۔



About the author

160