مزار قائد کی بے حرمتی سرے عام کی ٹیم کا انکشاف

Posted on at


قائد اعظم اس ملک کے لئے اور اس ملک کے لوگوں کے لئے کیا حیثیت رکھتے ہیں اس سے تو بچا بچا واقف ہے. یہ وہ شخصیت ہیں جن کی وجہ سے آج ہم آزاد ہیں ... ہم آپنی مرضی سے آزادی سے اپنے  دین کے مطابق زندگی گزر رہے ہیں... انکی عزت کرنا ہم سب کا فرض ہے. وہ ہمارے لئے ہمارے بزرگ کی سی حثیت رکھتے ہیں. اور انکی وفات کے بعد انکا مزار.. 

        وہ ہمارے لئے کیا ہیں اس بات کا اندازہ اس بات سے ہی ہو جاتا ہے کے انکی قبر پے مزار ہے. اور ہم اس جگہ کی یعنی مزار قائد کی بہت عزت کرتے ہیں. پورے ملک سے لوگ جب کبھی کراچی جائیں تو خاص طور بارے بڑے احترام سے انکے مزار پے جاتے ہیں اور وہاں جا کر بہت خوشی محسوس کرتے ہیں.

       لیکن افسوس اس بات کا ہے کے ان کے مزار کی حفاظت جن لوگوں کے زمے ہے وہ لوگ ہی ان کے مزار کی قدر نہیں کر سکے وہ لوگ ہی اپنے ضمیر کو، اپنے ایمان کو بیچ کر بیتھے ہیں. ان کے اندر شرم تک ختم ہو گئی ، وو بھول گئے کے وہ آج جہاں ہیں اسی قائد کی وجہ سے  ........ اور انہی کی قبر کا احترام بھول گئے ...

              انکی قبر والا کمرہ صرف چند پیسوں کی خاطر ، آپنی لالچ میں، صر ف و صرف اس دنیا کی خواھشات کو پورا کرنے کے لئے لوگوں کو غلط کاموں کے لئے کراۓ پر دے دیا .. اور یہ سلسلہ بہت عرصے سے جاری ہے. اسی قبر کے کمرے کا گارڈ اس کمرے کو لڑکے اور لڑکیوں کو کراۓ پر دیتا رہا اور کسی کو خبر تک نہ ہوئی....

                    سرے عام ککے پروگرام میں جب اس بات کا انکشاف ہوا تو پوری قوم کو صدمہ ہوا اور سب کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئیں کیوں کے اس بارے میں کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کے اس طرح ایک دن ہمارے قائد کی قبر کی بے حرمتی کی جاۓ گی.... 

لیکن سرے عام پروگرام کے اینکر اقرار الحسن  نے اس بات کو بہت آگے تک پہنچایا اور حکومت سے اس پے ایکشن لینے کے لئے زور دیا. اور اس گارڈ کو معطل کروا دیا. اور سندھ حکومت سے وعدہ بھی لیا کے آئندہ وہ اس بات کا پورا خیال رکھیں گے ... 



About the author

blue_eyes

just different.........

Subscribe 0
160