غربت

Posted on at


پاکستان کا ایک اہم اور بڑا مسلہ غربت ہے. اور اس سے بڑا مسلہ تو یہ ہے کے ملک میں کام کرنے والی این جی اوز پاکستان کی غربت  کو دوسرے ممالک میں کیسے پیش کرتی  ہیں. اور کیا در حقیقت پاکستان میں اتنی غربت ہے جتنی دوسرے ممالک سمجھتے ہیں یا پھر چند ایک علاقوں کی تصاویر اور ویڈیوز سے پورے ملک کو ہی غریب اور غیر تعلیم یافتہ سمجھا جاتا ہے..

                        پاکستان میں غربت ضرور ہے لیکن اس غربت کی سب سے بری وجہ اس ملک کی مہنگائی ہے. اگر ایک انسان دن میں ١٠٠ روپے بھی کماتا ہے تو مشکل سے ہی اس کے گھر والوں کی ایک وقت کی روٹی پوری ہوتی ہے. تو پھر دوسرے وقت اس بے چارے نے غریب ہی کہلانا ہے نہ. اسکی محنت کا کیا فائدہ اس کی دن بھر کی محنت بس اس کے گھر والوں کے ایک وقت کی ہی روٹی پوری کر سکیں.  

                 اس ملک میں اگر پھر غربت ہے تو پھر تو ہر کوئی غریب ہے کیوں کے ہر انسان کی زندگی کا طریقہ الگ ہے. اس کا رہن سہن کا اپنا ایک انداز ہے اور اسی حساب سے اس کے اخراجات ہیں. اور پھر وو جتنا بھی کمایے وو سب مہنگائی کی وجہ سے اس ترہان خرچ ہو جاتا ہے کے اس کے پاس کچھ نہیں بچتا اور پھر وو غریب کہلاتا ہے. اور دوسرے ممالک میں پاکستان کے لوگوں کی غربت کے قصے ہوتے ہیں اور پھر ایڈ آتا ہے اور سب بارے خوش ہوتے ہیں...

           در حقیقت اگر کوئی غربت دور کر سکتا ہے تو و ہے تعلیم اور جن علاقوں میں تعلیم عام نہیں وہاں حکومت کی بھی نہ اہلی ضرور ہے لیکن وہاں کے لوگ خود بھی نہیں پڑھنا چاہتے .. سکولز کی حالت علاقے کے لوگ بگاڑ دیتے ہیں. استادوں کو بھگا دیتے ہیں اور تعلیم کی طرف انکی کوئی توجہ ہی نہیں ہوتی. انکی زندگی میں تعلیم نام چیز کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی اور نتیجہ یہ ھوتا ہے کے وو لوگ انپڑھ رہ جاتے ہیں. مزدوری نہیں ملتی ایسی کوئی جس سے وہ کچھ سہی سا کما سکیں تو پھر وہ لوگ غریب رہ جاتے ہیں اور پاکستان میں غربت ہوتی ہے پھر اور دنیا میں مشہور ھوتا ہے کے پاکستان ایک غریب ملک ہے.   



About the author

blue_eyes

just different.........

Subscribe 0
160