!اس خواب کوزندہ رہنےدو

Posted on at


 

 

 

بہت مدت ہوئی اک حسرت کو

اک تمنا دل کا روغ بنیٰ

اک خواب جو دیکھا کرتے تہے

وہ خواب بھی ریزہ ریزہ ہوا

اور داغ بنا اک سینے میں

جس داغ کا مرہم رونا ہے

یہ خواب کیوں بکھرا کرتے ہیں؟

 

کیوں حسرت دل کو ڈھستی ہے؟

کیوں ظلمت اتنی چھائی ہے؟

ہر خواب ہی ٹوٹا کرتا ہے؟

!یا ہم ہی فقط ناکام ہوئے

وہ خواب تو بھولا بھالا تھا

ہر سو جس میں اجالا تھا

جہاں نگری تھی اک پیار بھری

جو مسکن تھی انسانوں کا

جہاں پیار کی بھاشا چلتی تھی

جہاں غیر نہ تہے، سب اپنے تھے

جہاں حکومت امن کی ہوتی تھی

یہ خوب تھا ، پھر کیوں توڑ دیا؟

!اس خوا ب کو زندہ رهنے دو

 

تعبیر کریں گے ہم مل کر

!یہ مشکل سہی پر یاد رکھو

خوابوں سے حقیقت بنتی ہے

سنو! تم ہر مت جانا

یہ راہیں دشوار سہی لیکن

چلے جو ساتھ مل کر ہم

تو منزل مل ہی جے گی

 

ہاں ظلمت چھٹ ہی جاۓ گی

ذرا سا حوصلہ رکھنا

تم گلشن اپنے خوابوں کا

صدا آباد ہی رکھنا

اس خواب کو زندہ ہی رکھنا

!اس خواب کو مرنے مت دینا

 

(کومل حیات)                                                           

 

یہ نظم دارصل میں نے جالب کی نظم "چلو ہم فرض کرتےہیں   "  ہے ہیں سے انسپائر ہو کر لکھی تھی ...



About the author

160