دوستوں ہی سے زندگی رنگین ہے

Posted on at


 

اچھے دوست بھی خدا کی بہت ہی عظیم نعمت ہیں . کسی کو بھی اتنا ہرا بھرا کر دیتے ہیں جیسے بہار کی آمد پر سارے درخت ہو جایا کرتے ہیں . زندگی کی ایک نئی لہرانسان میں پیدا ہو جاتی ہے .

اگر یہ نہ ہوں تو زندگی خزاں کی ہی طرح گزر جائے، بے رنگ ، بد مزہ ..

 

 

یہ واحد ایسا رشتہ ہے ، جس کے سامنے آپکو کچھ بولنے سے پہلے تولنا نہیں پڑتا .اپ جیسے ہو ، جس طرح کے ہو بس بناوٹ کی کوئی ضرورت ہی نہیں .جو شرارتیں آپ دوستوں کے ساتھ کر سکتے ہو وہ اور کسی کے ساتھ شیئر بھی نہیں کر سکتے . جیسے کسی کی سائیکل لے کر بھگ جانا ، اور ذرا سا آگے جا کر گر جانا اور آپکے پچھے کھڑے دوستوں کا زور دار قہقہ ہوا میں بلند ہونا ، اور اوپر سے سائیکل والے سے شامت

 

اس کے علاوہ کسی کے کھیت میں چوری سے گھس جانا ، اور اچانک سے کہیں سے مالک کے کتے کا آ جانا ، اور پھر کیا ... "بھاگو جگرو " کہتے ہی سب کا ڈور لگا دینا ...اور پھر بعد میں ایک دوسرے پر ہنسنا

 

اگر کوئی دوست اداس ہو جائے ، تو سب کا اسے ہنسانے کے لیے ڈرامے کرنا ، جگتیں مارنا . اور جب ہنس جائے تو مل کے واٹ لگانا . اور ایک جملہ کہنا " چل یار اسی بات پر ٹریٹ ہو جائے "

 

 

کتنے خوبصورت ہوتے ہیں وہ پل جو دوستوں کے ساتھ گزارے جاتے ہیں. ہمیشہ کے لیے حسین یادیں بن جاتے ہیں ، جن کو سوچ کر بھی روتے روتے آپ ہنس دیتے ہو.

میری زندگی میں میرے دوست بہت اہمیت رکھتے ہیں...ہیں تو سب کے سب نمونے

.مگر کوئی بات نہیں مجہے منظور ہیں...یہ بلاگ مرے دوستوں کے نام

 



About the author

160