کتابیں آپکی بہترین دوست ہیں

Posted on at


جب تک میں نے کتابیں –غیر نصابی، نہیں پڑھی تھیں ، مجے واقعی اندازہ نہیں تھا کے انکی کیا اہمیت ہے ؟ کیسے یہ آپکی زندگی پی اثر انداز ہو سکتی ہیں . آج سے کوئی سال پہلے مجہے کتابیں پڑھنے کا اتفاق ہوا . اور میں اب ان کے بغیر رہ ہی نہیں سکتی . یہ واقعی آپکی بہترین دوست ثابت ہوتی ہیں .بہت ہی مخلص اور وفادار . اپکا ساتھ کبھی نہیں چھوڑتی ، جب تک اپ خود انکو خدا حافظ نہ کہو

.

کبھی آپکو ہنسانے کی کوشش کرتی ہیں ، کبھی کبھی رلا بھی دیتی ہیں . جب اپ تنہائی کا شکار ہوتے ہیں ، بالکل اکیلے ، اپنی سوچوں میں گم ، جب آپکو کسی کی بہت ضرورت محسوس ہوتی ہے.تب چپکے سے یہ آپکا دل بہلانے کی کوشش میں لگ جاتی ہیں . یہاں تک کے آپ کا موڈ سیٹ ہو جاتا ہے . اور آپکوانہیں وہیں اکیلے چھوڑ کر واپس اپنی دنیا میں چلے جاتے ہیں

 

 

مگر یہ آپ سے کوئی شکایت نہیں کرتیں ، جب تھک ہار کر دنیا سے ، دنیا والوں سے ، واپس آتے ہیں ، اور انہیں اپنے پاس بلاتے ہیں ، تو پھر سے یہ بھاگ بھاگ کر آپکے پاس آ جاتی ہیں

 

بچپن میں کارٹونس لگتے تہے وہ یہ قوالی گایا کرتے تہے" کتابیں باتیں کرتی ہیں ، ہمارا جی بہلانی کی ، کبھی اگلے زمانے کی کبھی پچھلے زمانے کی" اب سوچتی ہوں تو اندازہ ہوتا ہے واقعی سچ کہتے تہے .تب مجھے سمجہ نہیں آیا کرتی تھی، اب آئی ہے ...

 



About the author

160